ارشادِ نبوی
ارشاد ِنبوی ﷺ
حضرت ربیعہ بن کعب اسلمیؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے خادم تھے۔ ایک بار وہ رات کو حضورﷺ کے لیے وضو کا پانی لائے تو حضورﷺ نے فرمایا: کچھ مانگ لو۔ انہوں نے عرض کیامیں صرف جنت میں آپؐ کی رفاقت چاہتا ہوں۔ فرمایا: صرف یہی خواہش ہے؟ عرض کیا بس یہی ہے۔ فرمایا: پھر کثرت سجود کے ساتھ اپنے لیے میری مدد کرو۔
(سنن ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ باب قیام النبی من اللیل)