خلیفہ کی اطاعت ہو خلافت سے محبت ہو
خلیفہ سے محبت کا تقاضا ہے اطاعت ہو
نہ ہو نفرت کسی سے بس محبت ہی محبت ہو
ہماری جان، مال، اولاد ہو اللہ کی خاطر
ہماری زندگی کا لمحہ لمحہ دیں کی خدمت ہو
کریں ایسے عمل جن سے کہ خود تبلیغ ہو جائے
وہ ہو کردار جس سے دین احمؐد کی اشاعت ہو
دل و جاں سے کریں تعمیل جو بھی آپ فرمائیں
کہیں لبیک ہر تحریک پر اور اس میں سبقت ہو
بہت میٹھی زباں ہو اور تحمل ہو طبیعت میں
کبھی بھی آپ کو ہم سے نہ کوئی بھی شکایت ہو
صلاحیت ہے جو بھی وقف ہو سب دین کی خاطر
خلیفہ کی اطاعت ہو خلافت سے محبت ہو
پہنچ جائے علم اسلام کا ہر سمت دنیا میں
ہماری کاوشوں کا ماحصل انساں کی خدمت ہو
خدایا علم و عرفاں میں ترقی ہر گھڑی دینا
ہر اک میدان میں اعلیٰ تریں اپنی جماعت ہو
ہو اٹھتے بیٹھتے یادِ الٰہی لب پہ اور دل میں
ہر اک مصروفیت سے بالا تر رب کی عبادت ہو
خدا کے در پہ گر جائیں دعائیں ڈوب کر مانگیں
دعا ہی میں سکوں ہو اور طمانیت ہو راحت ہو