برطانیہ کے طول و عرض میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ کا انعقاد
برطانیہ کی ساٹھ سے زائد جماعتوں میں منعقد ہونے والی ان بابرکت محفلوں میں آٹھ ہزار کے قریب احباب و خواتین اور بچوں کی شمولیت
مقررین کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے درخشاں پہلوؤں پر پُر اثر تقاریر
الحمد للہ ماہ نومبر، دسمبر 2019ء اور جنوری 2020ء میں مرکزی ہدایت پر جماعت احمدیہ برطانیہ کے طول و عرض میں متعدد جلسہ ہائے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئے۔
بالعموم یہ جلسے احباب جماعت کی تعلیمی، تربیتی اور روحانی ترقی کا موجب ہوئےاور ہزاروں افراد نے جو ش و خروش سے ان میں حصہ لیا۔ کیا بڑے اور کیا چھوٹے،کیا مرد اور کیا عورتیں، کیا بچے اور کیا بچیاں سب ان جلسوں میں دلی محبت اور بڑے ذوق سے شریک ہوئے۔ الحمد للہ
ذیل میں گزشتہ تین ماہ میں برطانیہ کے 14 ریجنز میں منعقد ہونے والے جلسوں کا ایک اشاریہ درج ہے اور قارئین سے دعا کی درخواست ہے کہ خدا تعالیٰ جلد اکناف عالم میں اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی برکت سے دلوں میں ایک پاک اور نیک تبدیلی کی روح پیدا فرمائے۔ آمین
رپورٹ جلسہ سیرت النبی ؐجماعتہائے احمدیہ برطانیہ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمدی احباب اور خواتین کے علاوہ 79 غیر مسلم احباب و خواتین نے بھی ان با برکت اجلاسات میں شرکت کی اور آخر میں سوال و جواب میں بھی شامل ہوئے۔ احباب کی دلچسپی کے لیے برطانیہ کے نقشہ میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں یہ اجلاسات منعقد ہوئے ہیں۔
(رپورٹ: لئیق احمد طاہر۔ مبلغ سلسلہ لنڈن، یوکے)