خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (28؍اگست 2017ء)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 28؍اگست 2017ء بروز سوموار مسجد بیت السبوح جرمنی میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا ۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ ھبۃ الوحید کا ہے جو مکرم احمد صاحب (مرحوم)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم عدنان احمد (مربی سلسلہ پاکستان)کے ساتھ ایک لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے، جو ناصر احمد صاحب کے بیٹے ہیں ۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دوسرا نکاح عزیزہ نجم السحر شریف کا ہے جو شریف احمد صاحب(سوئٹزر لینڈ)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح وفا محمد (مربی سلسلہ سوئٹزرلینڈ)ابن افضل محمد صاحب کے ساتھ آٹھ ہزار سوئس فرانک حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اگلا نکاح رغیبہ ظہور چودھری کا ہے جو چودھری ظہور الٰہی صاحب (فرانس )کی بیٹی ہیں ۔ یہ چودھری اسامہ احمد (مربی سلسلہ فرانس )ابن چودھری مقصودالرحمٰن صاحب کے ساتھ تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ فریحہ خالد بنت فرید خالد صاحب (جرمنی)کا ہےجو عزیزم نور الدین اشرف (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی )کے ساتھ چار ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو محمد اشرف ضیاء صاحب کے بیٹے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ آصفہ وسیم جاوید کا ہے، جو وسیم احمد صاحب (جرمنی)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم انس احمد جاوید (متعلم جامعہ جرمنی)کے ساتھ چار ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو محمد جاوید صاحب کے بیٹے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ سائرہ خلیل کا ہے، جو خلیل احمد صاحب (جرمنی)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم باسل اسلم کے ساتھ پانچ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو جامعہ احمدیہ جرمنی کے طالب علم ہیں اور محمد اسلم صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران مسکراتے ہوئے فرمایا :

لگتا ہے انہوں نے حق مہر میرے سے پوچھے بغیر رکھا ہے ۔ تبھی زیادہ کر دیا ہے ۔ پھر حضور انور نے لڑکے کو مخاطب کر کے فرمایا :مجھ سے پوچھا نہیں تھا ناں؟ان کے اثبات میں جواب عرض کرنے پر حضور انور نے فرمایا:چلو بیٹھ جاؤ۔ اور پھر اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ناجیہ نگار کا ہے جو مبشر احمد صاحب شہید (جرمنی )کی بیٹی ہیں۔ یہ تلمیذ احمد بٹ ابن مکرم رفیق احمد بٹ صاحب (جرمنی)کے ساتھ دس ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی کے دادا محمد جلال کھوسہ صاحب ان کے ولی ہیں ۔ بچی کے والد کو میر پور خاص میں ستمبر 2016ء میں شہید کیا گیا تھا ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:
اگلا نکاح غزالہ خالد( واقفۂ نو)کا ہے جو ندیم احمد صاحب (جرمنی)کی بیٹی ہیں۔ یہ شہزاد احمد عارف(واقف نو) کے ساتھ سات ہزار یورو حق مہر پر طے پایاہے، جو طارق کریم عارف صاحب کے بیٹے ہیں۔ لڑکی کے والد سویڈن میں ہیں انہوں نے حمید احمد خالد صاحب کواپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح شمائلہ اعجاز (واقفۂ نو )کا ہے جو اعجاز احمد انور (جرمنی)کی بیٹی ہیں۔ یہ محمد عدنان(واقف نو)ابن مکرم محمد اشرف تاڑر صاحب (جرمنی) کے ساتھ آٹھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح اقراءخلیل بنت خلیل احمد صاحب (ربوہ )کا ہے جو محمد اسماعیل خالد ابن محمد اقبال صاحب (کنری)کے ساتھ دولاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں کے وکیل موجود ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران دلہن کے وکیل کو مخاطب کر کے فرمایا:۔یہ لڑکی تمہاری کیا لگتی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ کزن ہے۔ خالہ کی بیٹی ہے۔
حضور انور نے ‘‘اچھا ’’کہتے ہوئے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ نادیہ رباب کا ہے جو مقبول احمد صاحب (پاکستان )کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم اشعر احمد صاحب کے ساتھ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے حق مہر پرطے پایا ہےجو محمد سلیم صاحب(راولپنڈی )کے بیٹے ہیں ۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح تہمینہ صدف کا ہے جو نصیر احمد مرزا صاحب (کینیڈا )کی بیٹی ہیں۔ یہ شہزاد بشیر ابن شہباز احمد صاحب (یوکے)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اگلا نکاح فریحہ محمود کا ہے جو میاں طارق محمود صاحب (اٹلی)کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح دانش محمود ابن شاہد محمود صاحب (جرمنی)کے ساتھ سات ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکے کو مخاطب کر کے فرمایا:ماشاء اللہ بڑے صحت مند ہو۔ پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ عظمیٰ افضل کا ہے جومحمد افضل صاحب (اٹلی)کی بیٹی ہیں ۔ یہ عزیزم سجاد حید ر ابن محمد اشرف صاحب (جرمنی )کے ساتھ نو ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ حنا احمد کا ہے جو مبشر احمد صاحب (جرمنی) کی بیٹی ہیں ۔ اور یہ عزیزم نجیب احمد شاہد کے ساتھ دس ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو مبارک احمد شاہد صاحب (جرمنی) کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ سلمیٰ ناصر کا ہے جو ناصر احمد صاحب (جرمنی)کی بیٹی ہیں۔یہ عزیزم نوید احمد ابن شعیب احمد صاحب (جرمنی)کے ساتھ آٹھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اب ان رشتوں کے ہر لحاظ سے با برکت ہونے اور آپس میں بہترین ازدواجی تعلقات ہونے، عائلی تعلقات ہونے اور نیک نسل ہونے کے لیے دعا کر لیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ رشتے بابرکت فرمائے۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نے ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ اور ان نکاحوں کے فریقین کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں مصافحہ سے بھی نوازا۔

(مرتبہ :ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button