خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 13؍دسمبر2017ء بروز بدھ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں ایک نکاح کا اعلان کروں گا۔ جو عزیزہ مریم صدیقہ بنت محمد نواز صاحب (ربوہ )کا ہے۔ یہ عزیزم عرفان احمد خالد ابن مظفر احمد خالد صاحب (Petersburg)کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایاہے۔ دلہن کے وکیل ان کے بھائی شہباز احمد صاحب ہیں جو نظامت جائیداد کے ہمارے کارکن ہیں ۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔جس کے بعد فریقین نے حضور انور سے مبارکباد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭