مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 13؍ تا 18؍فروری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 13؍فروری بروز جمعرات:حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نمازِ ظہر سے واپسی پر اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے خریدی جانے والی ایک مشین کا معائنہ فرمایا۔

(12؍فروری 2020ء )امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے ایک پادری Michael Fischerصاحب کی ملاقات ہوئی

٭… 14؍فروری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجد بیت الفتوح، مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکر بدری صحابی حضرت محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ کی سیرت مبارکہ کا دل نشین تذکرہ فرمایا نیز مکرم تاج دین صاحب ابن مکرم صدر دین صاحب (یوکے) کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی۔

(15؍فروری 2020ء)امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت معیت میںسوئٹزرلینڈ کے اطفال و خدام

٭…15؍فروری بروز ہفتہ: نمازِ ظہر سے قبل کمرہ ملاقات عثمان چاؤ بلاک اسلام آباد میں سوئٹزرلینڈ سے آنے والے اطفال و خدام الاحمدیہ کے ایک وفد نے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات ان اطفال و خدام نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پیش کر کے رہنمائی حاصل کی۔ بعد ازاں ممبرانِ وفد کا حضورِ انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔

٭…16؍فروری بروز اتوار: حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نمازِ ظہر سے قبل ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ گلشنِ وقفِ نَو (لجنہ) میں رونق افروز ہوئے۔ واقفاتِ نَو کے ساتھ ہونے والی یہ دلچسپ نشست نمازِ ظہر سے پہلے اختتام پذیر ہوئی۔

(16؍فروری 2020ء)امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ یوکے کی واقفاتِ نو (لجنہ)کی کلاس

٭…17؍فروری بروز سوموار: حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نمازِ عصر کے بعد مکرم ثمر محمود احمد صاحب (پٹنی جماعت ) کی موٹر کو متبرک فرمایا۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 10؍ تا 16؍ فروری 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

ان ایّام میں 98؍ فيمليز اور 64؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 162؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 13؍ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی،ناروے، بیلجیم، سویڈن، سوئٹزر لینڈ، گوئٹے مالا، تنزانیہ، پاکستان، یوکے اور ایک عرب ملک۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button