یورپ (رپورٹس)

نیشنل تبلیغ کانفرنس جماعت احمدیہ برطانیہ 2019ء

(رپورٹ: راجہ عطاء المنان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یوکے)

جماعت یو کے کی نیشنل تبلیغ کانفرنس کا انعقاد 8؍فروری 2020ء بروز ہفتہ طاہر ہال بیت الفتوح میں ہوا۔ حاضرین کی کل تعداد 268؍تھی جن میں صدران جماعت احمدیہ یوکے، مقامی سیکرٹریانِ تبلیغ، داعیان الی اللہ، ممبران مقامی تبلیغ کمیٹی اور بعض خدام شامل تھے۔

اس پروگرام کا مقصد حاضرین کی مختلف پہلوؤں سے ٹریننگ کرنا تھا تاکہ ان کی تبلیغی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوسکے۔

تمام حاضرین کو نیشنل تبلیغ پلان کی کاپیاں مہیّا کی گئیں۔اس کانفرنس کے دوران وسیع پیمانے پر تبلیغی معاملات کو اُجاگر کیا گیا۔ مثلاً نیشنل تبلیغ پلان کا سمجھانا،تبلیغ کے میدان میں میڈیا کا استعمال اور غیر احمدی احباب کے ساتھ رابطہ کرنے اور انہیں تبلیغ کرنے کے طریق۔ نیز اعتراضات کا جواب کیسے دیا جاسکتا ہے۔

کانفرنس میں ایک نئی جہت سلائیڈز اور ایپ کا استعمال تھا۔ اس کےذریعہ سے تمام حاضرین سے بیک وقت رابطہ کر کے ان کے سوالات اور تجزیے حاصل کیے گئے۔

ایک سوال جو حاضرین سے اس سلسلہ میں پوچھا گیا وہ یہ تھا کہ کیا نیشنل تبلیغ کانفرنس با مقصد پروگرام تھا ؟ اس کے جواب میں 94 فیصد لوگوں نے یہ رائے دی کہ یہ پروگرام فائدہ مند تھا۔

کانفرنس کا پہلا اجلاس صبح 10بجے تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا اور اس کی صدارت نیشنل سیکرٹری تبلیغ یو کے محترم محمد ابراہیم اخلف صاحب نے کی ۔ قرآن مجید کی تلاوت اور اس کا انگریزی ترجمہ ریجنل مبلّغ محترم طاہر خالد صاحب نے پیش کیا۔ بعد ازاں ابراہیم اخلف صاحب نے حاضرینِ اجلاس سے مخاطب ہوئے ان مظالم کا ذکر کیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈھائے گئے اور کس صبر سے آپ نے ان مصائب کو برداشت کیا۔ اسی طرح ہمیں بھی آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے چاہے ہمیں کتنی ہی تکالیف کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔

بعدازاں محمد شریف عودے صاحب نے نیشنل تبلیغ کانفرنس سے عربی میں تقریر کی جس کا انگریزی ترجمہ محترم ابراہیم اخلف نے پیش کیا۔ ریجنل مشنری مکرم نسیم باجوہ صاحب نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

افتتاحی اجلاس کے دوران مندرجہ ذیل موضوعات پر پریزنٹیشنز دی گئیں:تبلیغ پلان(ندیم وینڈرمین صاحب) لیفلیٹس تقسیم کرنا (میاں عبدالوہاب)، جماعتوں کے لیے مقامی لائحہ عمل ( دانیال ضیاء ) اور قومی مہمات (منصورشاہ صاحب )نے پیش کی۔

اجلاس کا اختتام سوال و جواب کی نشست سے ہوا۔

نماز ظہر، عصر اور طعام کے بعد اجلاس کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوا۔ اس اجلاس کا موضوع ‘تبلیغی میدان میں عوام الناس کی شرکت’ تھا۔ اجلاس کی صدارت محترم عثمان احمد صاحب نے کی۔ اسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترم بلال ایٹکنسن صاحب نے اپنے قبولیت اسلام کے واقعات سنائے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر حمید اللہ خان صاحب اور ان کے اہل خانہ کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انہوں نے اسلام کا تعارف دیگر بہت سے انگریزوں سے بھی کرایا۔

اس اجلاس میں درج ذیل موضوعات پر پریزنٹیشنز دی گئیں:

٭…احباب جماعت کو تبلیغی میدان میں کس طرح سرگرم کیا جائے (از عثمان احمد صاحب پریس اینڈ میڈیاآفس)

٭…سوشل میڈیا کا تبلیغ میںاستعمال (بزبان اردو از عمر ناصر صاحب ،محمد اویس سعودی صاحب اور خاکسار)

٭…‘کیس سٹڈی ’اور ‘حقیقی اسلام کورس ’۔ (ازظفر بھٹی صاحب)

اگلا اجلاس جماعت احمدیہ کے خلاف ہونے والے اعتراضات کے بارے میں تھا جس کی صدارت محترم ابراہیم اخلف صاحب نے کی۔

اس اجلاس میں محترم عبدالقدوس عارف صاحب، صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے نے خطاب کیا اور بتایا کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں ہم پر تبلیغ کرنے کی پابندیاں عائد ہیں لیکن مغربی ممالک میں تبلیغ کی آزادی ہے لہٰذا ہمیں بے خوف ہو کر اور بڑھ چڑھ کر تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

اس اجلاس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر پریزنٹیشنز دی گئیں:‘ارکان جماعت کے لیے حوالہ جات کا ذخیرہ’۔ دوران گفتگو عمر نصیر صاحب نے ان معلومات کے ذخیرہ پر روشنی ڈالی جو ٹرو اسلام کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور کس طرح ہم مخالفین کے اعتراضات کا جواب دے سکتے ہیں ۔

اعترضات کا جواب دینے کےلیے عملی لائحۂ عمل- عبدالرؤف لودھی صاحب مہتمم تبلیغ خدام الاحمدیہ اور مدبر دین صاحب مربی سلسلہ نے احباب کی اس سلسلہ میں رہ نمائی کی۔

اس کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ مائیکروفون سے سوالات پوچھنے کے علاوہ سلائڈو ایپ کے ذریعہ سے بھی سوالات پوچھے گئے اور ان کے جوابات دیے گئے۔

مکرم منصور شاہ صاحب نائب امیر یوکے اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب مشنری انچاج یوکے بھی اجلاس میں تشریف لائے اور سوال و جواب کی نشست میں حصہ لیا۔

اختتامی اجلاس کی صدارت محترم منصور شاہ صاحب نائب امیر یوکے نے کی۔ قرآن مجید کی تلاوت اور اس کا انگریزی ترجمہ محترم نسیم باجوہ صاحب نے پیش کیا۔ نیشنل تبلیغ کانفرنس کی رپورٹ نائب سیکرٹری تبلیغ یو کے، عثمان احمد صاحب نے پیش کی ۔

بعد ازاں مکرم مشنری انچارج صاحب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ کس طریق پر تبلیغ کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ نے عہدے داران کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ اس سلسلے میں دعا ہمارا سب سے اہم ہتھیار ہے۔

نائب امیر یوکے محترم منصور شاہ صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا اور اس کے بعد اجلاس دعا کے۔

اختتام پذیر ہوا۔بعد ازاں تمام حاظرین مجلس کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button