Coronavirus سے پھیلنے والی وبائی مرض کے لیے ہومیوپیتھی نسخہ
مورخہ 28؍ جنوری کو Coronavirus# کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبائی مرض کے لیے حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر ہومیوپیتھی نسخہ احباب کے استفادہ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس پر اکثر احباب نے بعض امور کے متعلق وضاحت کے لیے رابطہ کیا۔ مثلاً یہ کہ چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین اس دوا کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں، یہ نسخہ کتنی دیر استعمال کرنا ہے وغیرہ۔ چنانچہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اس بابت رہنمائی حاصل کرنے کے بعد یہ نسخہ چند امور کی وضاحت کے ساتھ احباب کی خدمت میں بزبانِ اردو و انگریزی پیش ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ دنیا جلد اس وبا سے نجات حاصل کرنے والی ہو۔ آمین