امریکہ (رپورٹس)
ارجنٹائن کے دار الحکومت Buenos Aires میں خدمت انسانیت کے پروگرامز
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ارجنٹائن کو دسمبر 2018ء کے دوران خدمتِ انسانیت کے حوالہ سے دو پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
Love for All, Hatred for None کو مرکزی خیال بنا کر ارجنٹائن کے دار الحکومت Buenos Aires میں بچوں کے ایک ہسپتال میں 100 سے زائد بچوں کو کھلونے تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں3؍افرادِ جماعت کے علاوہ13 غیر از جماعت افراد نے بھی ہماری معاونت کی۔
اسی طرحBuenos Aires کے قریب ایک ضروتمند آبادی میںکھانا، کپڑےاور بچوں کے لئے کھلونےتقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام میں 3؍افرادِ جماعت کے علاوہ10 غیر از جماعت افراد نے بھی شرکت کی اور 100 سے زائدافرادنےاس پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔
ان دونوں پروگراموں کی کوریج ہوئی اور آن لائن اخبار ABC Mundial نے اس کے بارہ میں خبر بھی شائع کی۔
(رپورٹ:مروان سرور گِل ۔مربی سلسلہ ارجنٹائن)