Covid-19 بلیٹن (نمبر 19، 16؍اپریل 2020ء)
مجلس خدام الاحمدیہ یوکے۔#Prayforheroes
WHO کیا ہے؟ اس کا کیا کام ہے؟
ویکسین کے بارے میں اقوام متحدہ کا کیا کہنا ہے؟
برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں تین ہفتے کی توسیع
باغ میں چہل قدمی سے 15ملین پاؤنڈ کا چندہ
یورپ میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 90,000سے تجاوز کرگئی
امریکہ میں مزید 21ملین لوگ بے روزگار
کچھوے کو واک کروانے پر جرمانہ۔ شیروں کو کھلی آزادی
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,164,967؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے144,313؍اور 546,230؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ
Pray for Heroes
مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ نےملک بھر کے NHS کے کارکنان کا شکریہ ادا کرنے اور ان کے حوصلہ بلند کرنے کی غرض سے آج دعا کی ایک مہم #PrayforHeroes کے عنوان سے شروع کی ہے۔ یہ مہم آج 7؍بجے برطانوی وقت کے مطابق چلائی جاچکی ہے۔
https://twitter.com/ukmuslimyouth/status/1250856938218369024?s=21
گذشتہ ایک ماہ کے دوران مجلس خدام الاحمدیہ نے مختلف مہمات کے ذریعہ NHS اور دیگر ضرورت مند افراد کی مدد کی ہے۔
٭… 600 NHS کے کارکنان کی food packaging میں مدد کی گئی
٭… 3200 گھرانوں میں راشن اور ادویات پہنچائی گئیں
٭… ملک بھر میں 25 فوڈ بنکس قائم کیے گئے
٭… 20 لوکل کاؤنسلز اور 23 charities کی مختلف پیرایوں میں مدد کی گئی
https://twitter.com/TrueIslamScot/status/1250821773605691394?s=20
WHO
اقوام متحدہ کی ایجنسی عالمی ادارۂ صحت کا قیام 1948ء میں ہوا تھا۔ اور یہ اپنے آپ کو عوامی صحت کا عالمی نگران کہتا ہے۔ اور اس کا مطمح نظرتمام لوگوں کے لئے صحت کی بہترین سہولیات کو میسر بنانا ہے۔ گذشتہ 11سالوں میں اس نے دنیا بھر میں 6وباؤں بشمول Ebola کی روک تھام کے لئے کام کیا ہے۔
اس ادارہ کے بعض اہم کام درج ذیل ہیں:
٭…کسی وباء کے متعلق عالمی طور پر خبردار کرنا
٭…تحقیقات کرنا اور نئی دواؤں اور ویکسین کی تیاری میں تیزی لانا
٭…وباء زدہ علاقوں میں تحقیقات کے لئے ماہرین بھیجنا کہ وہ پتہ لگائیں کہ کیاکیا جائے؟
اس سب کے باوجود یہ صرف ایک تجویزی ادارہ ہے جو حکومتوں کو تجاویز دیتا ہے کہ اپنے شہریوں کی صحت کو کیسے بہتر کرے اور وباؤں کی روک تھام کیسے کی جائے۔ لیکن یہ ان تجاویز کو لاگو نہیں کرسکتا۔
اس کا سالانہ بجٹ قریباً 2.2بلین ڈالر ہے۔ امریکہ نے گذشتہ سال اس مد میں 400ملین ڈالر کی مدد کی تھی۔
اس ادارۂ کے بجٹ میں کسی بھی کمی سے دنیا بھر میں Covid-19 کے ساتھ ساتھ، ملیریا، ٹی بی اور پولیو کے خلاف ہونے والی کوششوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا۔(بی بی سی)
امریکہ نے WHOکی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے اس ادارہ کے 720ملین ڈالر تک کے فلاحی پروگراموں کو نقصان ہوگا۔ (الجزیرہ)
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antonio Guterres کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہی معمولات زندگی بحال کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محفوظ اور مؤثر ویکسین واحد ہتھیار ہے جو دنیا کو معمول پر لاسکتا ہے، یہ لاکھوں لوگ اور کھربوں ڈالر بچا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 2020ء کے اختتام تک اس کی ویکسین تیار کرلی جائے۔ (VOA اردو)
برطانیہ
برطانیہ میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13,729ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ Covid-19کے روزانہ ٹیسٹوں کی صلاحیت 35,000 روزانہ کی ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)
Dominic Raab کا کہنا ہے کہ سماجی دوری کے اقدامات سے فائدہ ہو رہا ہے۔ لیکن ابھی تک انفیکشن اس طرح کم نہیں ہو رہے جس طرح ہونے چاہئیں۔ اور لاک ڈاؤن کے انتظامات میں تبدیلی سے انفیکشن زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے موجودہ پابندیاں مزید تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/AFP/status/1250819924693483520?s=20
محکمۂ صحت کے مطابق برطانیہ میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 100,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1250782047095922690?s=20
You will never walk alone
99 سالہ کیپٹن Tom Moore نےآج صبح اپنے باغ کے 100چکر مکمل کر لئے ہیں اور اس سے انہوں نے NHSکے لئے اب تک 15؍ملین پاؤنڈز جمع کئے ہیں۔ ان کا ارادہ تھا کہ اس طرح وہ ایک ہزار پاؤنڈز کا چندہ اکٹھا کریں گے۔ بہت سے نامور لوگوں کے ساتھ ساتھ برطانوی کرکٹر Ben Stokes نے بھی ان کے اس کام کو سراہا ہے۔(بی بی سی)
https://twitter.com/BBCBreakfast/status/1250690146556612614?s=20
برطانیہ کے ایک آرٹسٹ Jamie Wardleyنے NHS کا شکریہ ادا کرنے کے لئے West Yorkshireمیں اس ادارہ کا 100میڑ بڑا ایک لوگو بنایا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/AFP/status/1250748019198136320?s=20
امریکہ
امریکہ میں Covid-19کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 640,014 ہوگئی ہے جبکہ 31,002؍مریض اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (سی این این)
نیویارک کے گورنر نے لاک ڈاؤن کے بعض انتظامات میں 15مئی تک کے لئے توسیع کردی ہے۔ (بی بی سی)
نیویارک کے گورنر Andrew Cuomoکا کہنا ہے کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے نیویارک کے لوگوں کے لئے ہر ایسی پبلک جگہ پر جہاں سماجی دوری قائم رکھنا ممکن نہیں، فیس ماسک پہننا لازم کررہے ہیں۔ (سی این این)
امریکہ میں گذشتہ چار ہفتے میں 21ملین لوگوں کی جاب ختم ہوئی ہے۔ جبکہ 11؍اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں سوا پانچ ملین لوگوں نے بے روزگار ہونے کے دعوے جمع کروائے۔ (بی بی سی)
کینیڈا
کینیڈین وزیراعظم Justin Trudeau کا کہنا ہے کے ملک گیر لاک ڈاؤن کئی ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پابندیاں جلد ختم کردیں تو ہمارا سب کِیا بے کار جائے گا۔
کینیڈا میں Covid-19کے 28,000سے زائد مصدقہ مریض ہیں اور ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ (سی این این)
یورپ
یورپ میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 90,000سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ کُل ہونے والی ہلاکتوں کا 65فیصد ہے۔جبکہ یورپ میں اس وائرس سے متأثرین کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/AFP/status/1250721766567227393?s=20
اٹلی
اٹلی میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں 525 کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 22,170ہو گئی ہے۔ جبکہ ایک روز میں مزید 3,786کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)
فرانس
بدھ کے روز فرانس میں Covid-19سے مزید1,438؍اموات ہوئی ہیں۔ اس میں ایسٹر ویک اینڈ پر اولڈ ہومز میں ہونے والی اموات بھی شامل ہیں۔ (بی بی سی)
فرانس کے جوہری جنگی جہازCharles de Gaulle کے668؍کارکنان میں Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے اور20کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ (بی بی سی)
سپین
سپین میں Covid-19سے مزید 511؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور کل تعداد 19,130ہوگئی ہے۔ (بی بی سی اردو)
سپین کے Spanish College of Nursingکا کہنا ہے کہ سپین میں قریباً 70,000 نرسز Covid-19سے متأثر ہوسکتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 30فیصد نرسز کا کہنا ہے کہ ان میں Covid-19کے انفیکشن کی علامات تھیں۔ سپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک طبی عملے میں سے 27,758کے Covid-19کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ (سی این این)
بیلجیئم
بیلجیئم میں لاک ڈاؤن کی مدت کو 3؍مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ میلوں اور کھیلوں کو 31؍اگست تک منسوخ کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)
سوئٹزرلینڈ
سوئٹزرلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تین مرحلوں میں 27؍اپریل سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں کمی کریں گے اور 11؍مئی سے سکول ، دکانیں اور بازار بھی کھلنا شروع ہوجائیں گے۔ (الجزیرہ)
آسڑیا
آسٹریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ٹینس اور گالف جیسی کھیلوں کی، جن میں سماجی دوری قائم رکھی جاسکتی ہے، یکم مئی سےدوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ (بی بی سی)
پاکستان
آزاد کشمیر میں دوسرے روز بھی Covid-19کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ حکومت کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے مطابق اب تک 46؍افراد کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 9صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (VOAاردو)
انڈیا سے واپسی
کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے سے بہت سے پاکستانی اور بھارتی شہری اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے تھے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے انتظامات کے تحت آج 41پاکستانی واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ (بی بی سی اردو)
بھارت
احمد آباد بھارت کے سِوَل ہسپتال میںCovid-19 کے ہندو اور مسلمان مریضوں کو الگ الگ وارڈ میں رکھا جارہا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے جب اس بارہ میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے اور اس بارہ میں حکومت سے پوچھا جائے۔ (الجزیرہ)
جاپان
جاپان کے وزیراعظم Shinzo Abe نے ہنگامی حالت کو ملک کے تمام حصوں کے لئے 6؍مئی تک بڑھا دیا ہے ۔ اس سے پہلے ہنگامی حالت صرف سات علاقوں کے لئے تھی۔(ڈان)
آسٹریلیا
آسٹریلیا کے وزیراعظم Scott Morrisonنے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے عوام کی نقل وحرکت پر لگی پابندیوں کو مزید چار ہفتے کے لئے بڑھا دیا ہے۔ (ڈان)
افریقہ
ریڈ کراس کے مطابق افریقہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ افریقہ میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 17,000سے تجاوز کرچکی ہے اور قریباً 900؍افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ (سی این این)
سیرالیون میں Covid-19کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15؍ہوگئی ہے (swilsalone.com)
کچھوے کو واک کروانے پر جرمانہ
اٹلی، روم میں پولیس نے ایک 60سالہ عورت کو اپنے پالتو کچھوے کو واک کروانے پر206یورو کا جرمانہ کیا ہے۔ ایسٹر ویک اینڈ پر پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر قریباً 14,000 لوگوں کو جرمانہ کیا تھا۔ (بی بی سی)
شیروں کو کھلی آزادی
جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک کے ایک رینجر نے پارک کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک کی ایک سڑک پر شیروں کا ایک گروپ آرام کررہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پارک سیاحوں کے لئے بند ہے۔ عموماً پارک کی سڑکیں سیاحوں کی گاڑیوں سے بھری ہوتی ہیں۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/SANParksKNP/status/1250453004094001152?s=20
Emiratesمسافروں کے ٹیسٹ کرے گی
Emiratesنے22؍مارچ سے دو ہفتے کے لئے اپنی تمام پروازیں بند کی تھیں۔6؍اپریل سے واپس جانے والے مسافروں کے لئے محدود پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مسافروں کےCovid-19کے بلڈ ٹیسٹ موقع پر کرے گی۔ اس ضمن میں بدھ کے روز دبئی سے تیونس جانے والے مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے، جن کا نتیجہ 10منٹ میں دستیاب تھا۔ کمپنی نے ٹیسٹوں کے رزلٹ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ (بی بی سی)
ایک نظم
اس وڈیو میں انگلینڈ میں غیرممالک سے آئے ہوئے تارکین وطن موجودہ وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال میں حوصلہ بڑھانے کے لئے، اپنے کاموں کے متعلق بتا رہے ہیں۔ یہ نظم Darren Smithنے لکھی ہے۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/tezilyas/status/1250145012840628224?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)
جزاکم اللہ
کورونا وائرس کے اعدادو شمار کے علاوہ بعض دلچسپ معلومات اکٹھی کی گئیں۔
اللہ تمام کارکنان کو جزائے خیر سے نوازے،آمین