Covid-19 بلیٹن (نمبر 21، 18؍اپریل 2020ء)
کورونا وائرس سے کتنے عرصے میں صحت یاب ہوں گے؟
ملکہ توپوں کی سلامی نہیں لیں گی
شہزادی ہسپتال میں کام کرے گی
حکومت پاکستان اور علماء کا رمضان کے لئے 20 نکاتی ایجنڈا
اولڈ ہومز کے خلاف تحقیقات
مشرق وسطی میں دو لاکھ مریض
بچے کورونا کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,313,897؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 159,033؍ اور 591,297؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
WHO
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی تک کوئی شواہد نہیں ہیں کہ اگر کسی شخص کے خون میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز ہیں تو وہ اس وباء سےمحفوظ ہوگیا ہے۔ (سی این این)
آپ Covid-19 سے کتنے عرصہ میں ٹھیک ہو سکتے ہیں؟
آپ کے صحت یاب ہونے کا دارومدار سب سے پہلے اس بات پر ہے کہ آپ کتنے بیمار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی عمر، آپ کی جنس ، آپ کی صحت ، علاج اور احتیاط اور دوسرے ایسے کئی عوامل ہیں کہ آپ اس سے کتنے وقت میں صحت یاب ہوں گے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بیماری سے صحت یاب ہونے میں اوسطاً دو ہفتے کا وقت درکار ہے۔ اور ہر بیس میں سے ایک مریض کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر آپ کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے تو آپ کو نارمل ہونے میں 12 سے 18 مہینے لگ سکتے ہیں۔ (بی بی سی)
اولڈ ہومز کو تحقیقات کا سامنا
دنیا کے بعض ممالک نے جن میں امریکہ، اٹلی، سپین، فرانس اور کینیڈا شامل ہیں، اس بارہ میں تحقیقات شروع کی ہیں کہ اولڈ ہومز والوں نے کورونا وائرس کے بارے میں کیا اقدامات کیے اور کیوں ان میں اس وائرس سے اتنی اموات ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)
ایشیا
پاکستان
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ علماء سے مشاورت کے بعد رمضان کے مبارک مہینے کے لئے ایک 20 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق رمضان کے مہینے میں مساجد میں عبادت کے لئے خصوصی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ مسجد میں قالین نہیں بچھائے جائیں گے۔ عمر رسیدہ اور بیمار لوگ مسجد نہیں آئیں گے۔ مساجد کے فرش جراثیم کش ادویات سے دھوئے جائیں گے۔ نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ وضو گھر سے کر کے آنا ہوگا۔ فیس ماسک لازمی ہوگا۔ سحری اور افطاری کے اجتماع نہیں ہوں گے، حالات کے پیش نظر ان معاملات پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے وغیرہ، وغیرہ۔ (ڈان)
https://twitter.com/RadioPakistan/status/1251440216004415491?s=20
پاکستان میں Covid-19کے مصدقہ کیسز کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 148مریض اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ (ڈان)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔ (ڈان)
بھارت
https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1251383805363007488?s=20
بھارت کی ائرلائنز نے فضائی سروس کو 31مئی تک منسوخ کردیا ہے۔ ملک کے اندر پروازیں 4؍مئی جبکہ عالمی پروازیں یکم جون سے شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ (گلف نیوز)
افغانستان
افغانستان کے صدارتی محل کے قریباً 20 کارکنان میں Covid-19 کی تشخیص ہوئی ہے، جس کی وجہ سے افغان صدر نے اپنے آپ کو سٹاف کے ساتھ ڈیجیٹل رابطے تک محدود کرلیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سب ایک انفیکٹڈ آفیشل دستاویز کی وجہ سے متأثر ہوئے ہیں۔ (ڈان)
سنگاپور
سنگاپور میں Covid-19کے مریضوں میں ایک دن میں 942کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 5,992ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/Reuters/status/1251425387499962368?s=20
یورپ
برطانیہ
برطانیہ میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ البتہ ہسپتالوں میں ان مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔(بی بی سی)
https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1251496859606167552?s=20
کیپٹن Tom Mooreکی واک سے جمع ہونے والی ڈونیشن کی رقم 22 ؍ملین پاؤنڈز سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)
ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں ہوگی
ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی درخواست پر ان کی 94ویں سالگرہ پر اس بار انھیں توپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی۔ (بی بی سی)
Care Englandفلاحی ادارے کے مطابق اگر یکم اپریل سے کیئر ہومز کے اعداد و شمار کا گزشتہ سال سے موازنہ کریں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قریباً 7,500 لوگ کیئر ہومز میں Covid-19 سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد قریباً 1,400ہے۔ (بی بی سی)
سویڈن
سویڈن کی شہزادی صوفیہ نے 3دن کی ٹریننگ کے بعد ہسپتال میں کام شروع کردیا ہے جہاں وہ صفائی اور کھانا پکانے کا کام کریں گی۔ (ڈان نیوز)
https://twitter.com/people/status/1250861496411852805?s=20
سپین
وزارت صحت کے مطابق سپین میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرکے 20,043ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)
اٹلی
اٹلی میں Covid-19سے مزید 482؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اور کل تعداد 23,000سے بڑھ گئی ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/anadoluagency/status/1251543281181351937?s=20
اٹلی میں Covid-19کی وباء کے دوران ایک چرچ کو بھی مردہ گھر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ Bergamoشہر کے میئر کا کہنا ہے کہ آخرکار چرچ اب میتوں سے خالی ہوگیا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/AFP/status/1251528852368699396?s=20
جرمنی
جرمنی میں Covid-19سے مزید 242افراد کی ہلاکت سے کل تعداد 4,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)
امریکہ
John Hopkins Universityکے مطابق امریکہ میں جمعہ کے روز مزید 29,131؍افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور کل تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 36,822؍افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (سی این این)
نیویارک کے گورنر Andrew Cuomoنے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز نیویارک سٹیٹ میں 540؍افراد Covid-19سے جاں بحق ہوئے۔ (سی این این)
امریکہ کی بعض سٹیٹس جن میں Maryland, Wisconsin, Virginia and Pennsylvaniaشامل ہیں نے لاک ڈاؤن کے انتظامات کے خلاف مظاہرے شروع کئے ہیں۔ یاد رہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لئے لوگوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان مظاہروں کو سپورٹ کرنے پر خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1251169987110330372?s=20
کینیڈا
کینیڈین وزیراعظم Justin Trudeauکا کہنا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا نے اس بارہ میں فیصلہ کیا ہے کہ سرحدوں کو مزید 30دن تک تمام غیرضروری ٹریفک کے لئےبند رکھا جائے۔ (ڈان)
مشرق وسطی
مشرق وسطی میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد قریباً دو لاکھ ہوچکی ہے۔ (گلف نیوز)
متحدہ عرب امارت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق سرکاری اطلاعات کے مخالف طبی معلومات اور پیغامات شیئر کرنے والے کو 20,000درہم (5,500 usd )کا جرمانہ کیا جائے گا۔(ڈان)
افریقہ
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق افریقہ Covid-19کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔ اور افریقہ میں اس سے 300,000؍سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ (بی بی سی)
نائجیریا
صدارتی آفس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نائجیرین صدر Muhammadu Buhari کے چیف آف سٹافAbba Kyari کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ (سی این این)
ملاوی
ملاوی کی ایک ہائی کورٹ نے حقوق انسانی کی ایک تنظیم کی درخواست پر حکومت کو 21روزہ لاک ڈاؤن لگانے سے وقتی طور پر روک دیا ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیم کا کہنا ہے کہ غریب اور کمزور لوگوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچانے کے لئے مزید غوروخوص کی ضرورت ہے۔ (الجزیرہ)
الجیریا
الجیریا میں لاک ڈاؤن کی مدت کو 29؍اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ الجیریا میں Covid-19 کے 2,418مصدقہ کیسز ہیں اور 364؍اموات ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)
پام کے پتوں کا فیس ماسک
میکسیکو میں خواتین نے پام کے پتوں سے فیس ماسک بنانے شروع کئے ہیں۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/AJEnglish/status/1251344701073920000?s=20
اس ہفتے کی تصاویر
https://twitter.com/AFPphoto/status/1251390000211648512?s=20
راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب
راجر فیڈرر کے ایک فین نے گوئٹے مالا سے اپنے ٹینس کے جوہر دکھاتے ہوئے وڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ راجر فیڈرر کا پوچھنا ہے کہ کیا یہ اصلی ہے؟ آپ بتائیں۔۔۔۔
https://twitter.com/ian_amaya/status/1250833206716358656?s=20
کورونا وائرس کے بارے میں بچے کیا کہتے ہیں؟
https://twitter.com/gulf_news/status/1251476821641756673?s=20
کورونا وائرس کی وبا کے دوران جماعت احمدیہ شمالی مقدونیہ کی خدمات
گذشتہ کچھ عرصہ سے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ گھروں میں بند رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور بے روز گاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شمالی مقدونیہ بھی ان حالات سے گزر رہا ہے۔ جماعت احمدیہ اور Humanity Firstکا طرہ امتیاز ہے کہ وہ خدمت خلق کے میدان میں صف اول میں رہ کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔
شمالی مقدونیہ میں Berovo اور Pehcevo میں دو جگہ جماعتیں ہیں جہاں کی انتظامیہ نے جماعت سے رابطہ کرکے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کی درخواست کی۔ تب Humanity First جرمنی کے تعاون سے غربا میں خوراک تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا اور مورخہ 15 اور 16 اپریل 2020ء کو دو شہروں اور چھ دیہاتوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
اس پروگرام میں 20؍احباب جماعت نے حصہ لیا اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے مہیا کردہ پیکٹ غربا کے گھروں میں جاکر دیے گئے جب کہ Berovo شہر میں کونسل کی بلڈنگ میں پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں Berovo شہر کے مئیر مکرم Zvonko Pekevski بھی شامل ہوئے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مقامی میڈیا میں بھی خبر نشر ہوئی نیز مئیر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت احمدیہ کے بہت مشکور ہیں کہ ان مشکل حالات میں جماعت نے Berovo کے شہریوں کی مدد کی ہے۔ آپ کی یہ خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
اسی طرح مقامی شہریوں نے بھی جماعت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ بہت مشکل وقت میں انہیں یہ مدد ملی ہے۔ اس پروجیکٹ سے 700؍ شہریوں کی مدد کی گئی۔ الحمد للہ (رپورٹ: وسیم احمد سروعہ۔ مبلغ سلسلہ شمالی مقدونیہ)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)