جماعتِ احمدیہ پاکستان کی جانب سے نفرت انگیز پراپیگنڈا کا روایتی جواب: اپنی سنہری روایات کے مطابق بے لوث خدمتِ خلق (پریس ریلیز)
’’مرا مقصود و مطلوب و تمنا خدمت خلق است‘‘
"محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں”کے سنہری نصب العین کے تحت جماعت احمدیہ کی فلاحی خدمات کا جاری سلسلہ
اب تک 7کروڑ24لاکھ روپے سے زائد مالیت کاراشن و دیگر امدادی اشیاء کی تقسیم کر دی گئی ہے
مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ حاضر ہیں۔وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں مزید50لاکھ جمع کرائے جا رہے ہیں
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی کل انسانیت کو اس وبا سے جلد نجات دے : ترجمان جماعت احمدیہ
(پ ر) جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے کرونا وائرس کی وبا ء کے دوران وطن عزیز پاکستان میں جماعت کی جانب سے جاری فلاحی خدمات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمدی اس مشکل وقت میں ہم وطنوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں ۔ہم اپنے ماٹو”محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں”کو سامنے رکھتے ہوئے بلاامتیاز فلاحی کام کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کرو نا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان بھر میں اب تک
٭ 23767 ضرورتمند گھروں میں7کروڑ24لاکھ روپے سےزائد مالیت کےراشن پیکس اور 75لاکھ روپے نقدرقوم بطور امداد تقسیم کر دی گئی ہیں۔
٭ 31476گھرانوں میں 576110روپے مالیت کی ادویات تقسیم کی گئیں۔
٭ ہینڈ سینیٹائزر کی 77ہزار سے زائد بوتلیں 6686فیس ماسک اور 8084صابن تقسیم کئے گئے۔
٭ طبی عملے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 600PPE لباس تقسیم کئے گئے۔
٭ کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے 71032آگاہی بروشرتقسیم کئے گئے۔
٭ وزیر اعظم پاکستان کے کرونا ریلیف فنڈ میں قبل ازیں 30لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرائی گئی اوراب مزید50 لاکھ جمع کرا ئےجا رہے ہیں نیز وزیر اعظم کی اپیل پر ہم وطنوں کی خدمت کے لئے ہزاروں احمدی نوجوانوں نےخود کو ٹایئگر فورس میں رجسٹرڈ کرایا ہے۔
٭ ربوہ شہر کی تمام رہائشی کالونیوں،سرکاری دفاتر ،سڑکوں،دیگر مسالک کی عبادتگاہوں بشمول مسیحی بستی اور گرجا گھروں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔
ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین نے کہا کہ جماعت احمدیہ اپنی سنہری روایات کی پاسبانی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو جاری رکھے گی اور اس ضمن میں کسی مخالفانہ مہم یا نفرت انگیز پراپیگنڈہ کا اثر قبول نہیں کرے گی۔ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کی روشنی میں دھرتی کی خاطر ہماری جان ومال حاضر ہے ۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان نازک حالات میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کے مذموم پراپیگنڈہ کو مسترد کر دیں۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اختلافات پس پشت ڈال کر ضرورت مندہم وطنوں کے لئے بھائی چارہ کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا وقت کا تقاضا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی کل انسانیت کو اس وبا سے جلد نجات دے###