Covid-19 بلیٹن (نمبر 41، 08؍مئی 2020ء)
یورپی مما لک میں وائرس کی شدت میں کمی
برطانیہ میں ایشیائی لوگ کورونا وائرس سے زیادہ ہلاک ہورہے ہیں
افریقہ میں کورونا وائرس سے 190,000؍اموات ہوسکتی ہیں
سعودی عرب میں کورونا سے 30پاکستانیوں کی ہلاکت
گنگا کے پانی پر تحقیق وقت کا ضیاع ہے
UBERنے ملازمین فارغ کردئے
فٹ بال دوبارہ شروع
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,952,556؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 271,954؍اور 1,359,730؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
WHO
عاکمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے میں ناکامی رہی اس سے وباء کے پہلے سال میں افریقہ میں 83,000 سے 190,000 لوگ جاں بحق ہوسکتے ہیں۔ اور اس عرصہ میں 29 سے 44 ملین لوگ اس سے متأثر ہوسکتے ہیں۔ (ڈان)
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کے کورونا وائرس کے حتمی آغاز کے بارے میں پتہ لگانے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔ (بی بی سی)
یورپ
فرانس، اٹلی اور سپین میں نئے کیسز اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ (بی بی سی)
برطانیہ
برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سفید فام اور اس سے ملتی جلتی نسل کے لوگوں کے مقابلے میں سیاہ فام اور خصوصی طور پر پاکستانی اور بنگلہ دیشی نژاد لوگ کورونا سے زیادہ مررہے ہیں۔ (ڈان اردو)
روس
روس میں مسلسل چھٹے روز بھی کورونا وائرس کے کیسز میں 10,000سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ (ڈان)
آئس لینڈ
آئس لینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی وباء کو اپنے ملک سے قریباً ختم کردیا ہے۔ گذشتہ ہفتے صرف دو نئے کیسز سامنے آئے اور 97 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
ایشیا
ایشیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد10,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)
چین
چین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت کی طرف سے کورونا وائرس کی وباء کے بارے میں عالمی ردعمل پر غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات ہوں۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات وباء کے ختم ہونے پر مناسب وقت پر کی جائیں۔ (الجزیرہ)
پاکستان
پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ پنجاب میں گذشتہ روز 838 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد صوبہ میں مجموعی تعداد 10,033ہوگئی ہے۔ (ڈان)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 150پاکستانی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئے جن میں سے 30جاں بحق ہوئے ہیں۔ (ڈان اردو)
بھارت
بھارت کے تحقیق کے سب سے بڑے ادارے (Indian Council of Medical Research) نے حکومت کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیق کریں کہ دریائے گنگا کا پانی Covid-19کی ایک ممکنہ دوا ہوسکتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اس نازک صورتحال میں ایسی تحقیق پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ (ڈان)
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش نے ایک جز وقتی قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق اگر کسی شخص کی جانب سے کسی کو جان بوجھ کر Covid-19سے متأثر کرنے کی وجہ سے کسی کی ہلاکت ہوئی تو ایسے شخص کو سات سال قید سے عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ (بی بی سی اردو)
جاپان
جاپان نے امریکی کمپنی Gileadکی دوا RemdesivirکیCovid-19کے علاج کے لئے اجازت دے دی ہے۔ یہ دوا صرف ان مریضوں کے لئے استعمال کی جائے گی جن میں اس مرض کی شدید علامات ہوں گیں۔ (ڈان)
امریکہ
امریکہ میں اپریل کے مہینے میں 20.5ملین لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ 1939ء کے بعد یہ کسی بھی ایک ماہ میں بے روزگار ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ (سی این این)
امریکہ کی 40 سے زائد ریاستیں جزوی طور پر کھل گئی ہیں۔ (سی این این)
جرمن حساس اداروں کی ایک رپورٹ نے اس بارے میں امریکی بیانات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ Covid-19 کسی چینی لیبارٹری سے نکلا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ امریکی حکومت کی ایک کوشش ہے کہ اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹا کر عوام کا غصہ چین کی طرف مبذول کروا دے۔ (الجزیرہ)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر و نائب صدر کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ (VOAاردو)
افریقہ
جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جیلوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے کم خطرناک 19,000قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
نائیجیریا کی ریاست Ogun میں ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا جنہوں نے عوامی جگہوں پر فیس ماسک نہیں پہنے ہوں گے۔(بی بی سی افریقہ)
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کے کورونا وائرس کی وباء کے دوران جیلوں میں رش کم کرنے کے لئے جنوبی سوڈان میں 85بچوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
صومالیہ کے دارالحکومت Mogadishuکے میئر کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتے میں شہر میں 500کے قریب اموات ہوئی ہیں اور ان کا شبہ ہے کہ ان میں سے اکثر Covid-19کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
IMFنے کورونا وائرس کی وجہ سے یوگینڈا کی اکانومی پر ہونے والے اثرات کی وجہ سے مدد کے لئے 491ملین ڈالرز کا قرضہ منظور کیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
کینین حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کے اخرجات برداشت کرے گی جن کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے قرنطینہ کے ایسے سنٹرز ایک دن کا قریباً 20ڈالرز خرچ لے رہے تھے۔ (بی بی سی افریقہ)
آسٹریلیا
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے اس ہفتے کے آخر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا ایک تین مراحل پر مشتمل منصوبہ تیار کیا ہے۔ پہلا مرحلہ آج جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔ (بی بی سی اردو)
ملیےCosta Rica کے اس خاندان سے جو اپنے 31بچوں کے ساتھ قرنطینہ ہے۔ آپ کو اس خاندان سے مل کر خوشی ہوگی۔ دیکھئے اس ویڈیو میں۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/AJEnglish/status/1258547663265562624?s=20
فٹ بال
جنوبی کوریا کی فٹبال لیگ بغیر تماشائیوں کے دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ (الجزیرہ)
جرمنی میں فٹ بال لیگ 16مئی سے شروع ہو رہی ہے۔ (بی بی سی)
UBER
بدھ کے روز کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے۔ اس لئے وہ اپنے 3,700کل وقتی ملازمین کو برطرف کررہے ہیں۔ (VOAاردو)
https://twitter.com/URDUVOA/status/1258531155973779458?s=20
گوگل اور فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آفس کھول رہے ہیں لیکن ان ورکرز کو جو گھر رہ کر بھی اپنا کام کر سکتے ہیں اس پورے سال کی اجازت ہے کہ وہ گھر سے اپنا کام کرلیں۔ (بی بی سی)
آپ امریکہ میں رہتے ہیں؟ مفت میں آلو کھائیے اور دودھ پئیں۔
https://twitter.com/Reuters/status/1258705704422080513?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)