یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ برطانیہ کا عشرہ صلوٰۃ (یکم تا 10؍اپریل 2019ء)

مورخہ 20؍ جنوری 2018ء کو حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لندن کی تین جماعتوں کی مجالس عاملہ کی ایک ملاقات میں ارشاد فرمایا تھا کہ ‘‘ہر دو ماہ بعد عشرہ صلوٰةمنایا کریں۔ اس طرح سال میں چھ دفعہ کوشش کریں گے تو نماز کی حاضری میں ضرور فرق پڑیگا۔’’

(الفضل انٹرنیشنل 16؍ مارچ 2018ء صفحہ 2)

اس ارشاد کی تعمیل میں نیشنل شعبہ تربیت کے تحت جماعت احمدیہ یو کے نے یکم تا 10؍اپریل 2019ء عشرہ صلوٰۃ منایا۔ اس عشرہ کی کامیابی کے لیے حضورِ انور کی خدمتِ اقدس میں دعائیہ خطوط لکھے گئے نیز ہر روز شعبہ تربیت کے تحت برطانیہ کے تمام مقامی سیکرٹریانِ تربیت کو موبائل پر ایک پوسٹ بھیجی جاتی جس میں نماز کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں قرآن کریم، حدیث نبویﷺ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور خلفائے وقت کے اقتباسات وغیرہ شامل ہوتے۔ یہ پوسٹ ڈیجٹل طریق پر سیکرٹریان تربیت اپنی جماعت کے ممبران کو بھجوا دیتے۔

اس عشرے کے دوران برطانیہ کی تمام جماعتوں کو نماز کی اہمیت اور افادیت کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔ اللہ کے فضل سے برطانیہ کی اکثر جماعتوں نے اس ٹارگٹ کو پورا کیا۔
حضورِ انور کے ارشاد کی برکت سے عشرہ صلوٰۃ کے دوران مساجد میں نماز وں کی حاضری میں کافی اضافہ دیکھا گیا۔ مثال کے طَور پر لندن کے مضافاتی علاقوں میں قائم ایک جماعت میں عام دنوں میں فجر کی نماز پر 10 سے 12 افراد ہوتے تھے مگر اس عشرہ کی برکت سے اوسطًا 45؍ افراد نمازِ فجر مسجد میں ادا کرنے لگے ہیں۔ اسی طرح برطانیہ کی تمام جماعتوں میں بہتری دیکھنے میں ٓئی۔ اس سےہمیں اندازا ہوتا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح ایّدہ اللہ کی عطا فرمودہ ہدایات کس قدر موثر اور مفید ہوتی ہیں۔

دعا ہے کہ ہم سب خلیفۂ وقت کے احکام و ارشاد پر عمل کرنیوالے بنیں اور ان کا پورا فائدہ اٹھانے والے ہوں ۔ آمین۔

(رپورٹ: شیخ ثمر احمد ۔ مربی سلسلہ–شعبہ تربیت برطانیہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button