اخباراحمدیہ: حضورِ انورایّدہ اللہ کی صحت کے بارے میں تازہ اطلاع

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

 کی صحت کے بارہ میں

 ڈاکٹر شبیر احمد بھٹی صاحب کی تازہ رپورٹ

از پرائیویٹ سیکرٹری، حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ

17؍ مئی 2020ء بروز اتوار

اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی عمومی صحت آج بہت بہتر رہی۔ زخموں کے درد میں بھی کمی آئی ہے اور ماتھے، ناک اور گھٹنے کے زخم بڑے تسلی بخش طور پر مندمل ہو رہے ہیں۔ الحمد للہ۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ڈاک بھی ملاحظہ فرما رہے ہیں اور سب احبابِ جماعت کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔ آپ بھی پیارے آقا کے لیے درد ِ دل سے دعائیں جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے حضور کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے تا کہ جماعت اگلے جمعہ اپنے پیارے امام کی زیارت سے مشرف ہوسکے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 6

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    الحمدللہ ثم الحمدللہ اللہ تعالیٰ کامل شفاء عطافرمائےآمین
    ادب سے گزارش ہے کہ روزانہ کی بنیادں پر حضرت صاحب ایدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت کے متعلق مطع فرما دیا کریں الحمدلله جزاکم الله

  2. الحمدللّٰہ! دعا ہے کے ﷲ تعالیٰ اپنا خاص فضل فرمائے اور پیارے حضور کی طبیعت میں مزید بہتری آئے اور ان کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطاء فرمائے آمین!!!

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button