Covid-19 بلیٹن (نمبر56، 23؍مئی 2020ء)
لاطینی امریکہ وباء کا نیا مرکز
بھارت اور برازیل میں کیسز میں تشویش ناک اضافہ
بعض ممالک میں مذہبی اجتماعات کی اجازت
چین میں کوئی نیا کیس نہیں
سو سالہ کارکمپنی Hertz دیوالیہ
بعض ممالک میں آج عید الفطر منائی گئی
میکسیکو کی فٹ بال لیگ منسوخ
فیس بک گھر سے کام کرنے کی اجازت دے گی
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,339,096؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے340,696؍اور 2,178,850؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
https://www.worldometers.info/coronavirus/
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
WHO
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے موذی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بچوں تک پہنچانے اور لگانے میں تعطل ہوا ہے جس کی وجہ سے قریباً 80ملین بچوں کو ان بیماریوں کے لگنے کا خطرہ ہے۔ (الجزیرہ)
عالمی ادارۂ صحت نے لاطینی امریکہ کو کورونا وائرس کا نیا مرکز قرار دیا ہے۔ (ڈان اردو)
https://twitter.com/AFP/status/1264098291509149696?s=20
یورپ
برطانیہ
برطانوی وزیراعظم کو اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ ان کے ایک معاون Dominic Cummings نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اور کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ 260میل کا سفر کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے اس سفر سے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ (سی این این)
برطانیہ میں سکول 20؍مارچ سے بند ہیں۔ اب برطانوی حکومت کا ارادہ ہے کہ یکم جون سے سکولوں کو تدریجاً کھول دیا جائے۔ گورنمنٹ کی اس تجویز کو اساتذہ کی یونین کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہر کسی کے لئے خطرات کا باعث ہوسکتا ہے اور اس سے انفیکشن کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔ (ڈان)
جرمنی
جرمنی کے صدر فرانک والٹر نے ماہ رمضان کے دوران ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات پر عمل پیرا ہونے پر مسلمانوں کی تعریف کی ہے انھوں نے مسلمانوں کی مذہبی اقلیت کے خلاف نفرت کی مہم ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ (DW اردو)
فرانس
فرانس میں بھی دو ماہ کے بعد ہفتے کے روز سے مذہبی اجتماعات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ (بی بی سی)
ایشیا
چین
چین میں جب سے کورونا وائرس کی وباء شروع ہوئی ہے گورنمنٹ ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ (ڈان)
بھارت
بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 6,654نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
https://twitter.com/khaleejtimes/status/1264062742622810113?s=20
ایران
ایران میں عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو اتوار کے روز سے کھولا جا رہا ہے۔ ایران میں عید الفطر بھی اتوار کو منائی جارہی ہے۔ (ڈان)
امریکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مساجد اور چرچ ضروریات میں شمار ہوتے ہیں اس لئے ان کو جلد از جلد کھول دیا جائے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1263969915796627456?s=20
امریکہ کے ایک حجام نے کورونا وائرس سے متأثر ہوتے ہوئے اس ماہ میں آٹھ دن کام کیا اور اس کی وجہ سے اب91مزید لوگوں کو کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ہے۔ (سی این این)
برازیل
برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد330,890ہوگئی ہے اور اب یہ دنیا کا دوسرا بڑا متأثرہ ملک بن گیا ہے۔ (ڈان)
پیرو
پیرو میں ملک گیر لاک ڈاؤن کو جون کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پیرو میں لاک ڈاؤن میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
افریقہ
مشرقی اور مغربی افریقہ کے بعض ممالک میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے۔ ان ممالک میں صومالیہ، نائیجر، سینیگال، مالی، گیمبیا وغیرہ شامل ہیں۔ (africanews)
https://twitter.com/MayaMoha2/status/1264086180443938816?s=20
کینین صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ طبی استعداد کو بڑھانے کے لئے مزید 5,000طبی کارکنان بھرتی کئے جائیں گے۔ (africanews)
گھانا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اشانٹی ریجن میں 1,000سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں۔ (africanews)
نائیجیریا کے صدر کے آفس کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر بحاری اپنی فیملی کے ساتھ عیدالفظر گھر پر ادا کریں گے اور کوئی روائتی تقریبات نہیں ہوں گی۔ (africanews)
سعودی عرب
خانۂ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں عیدالفطر کی نماز عام پبلک کے بغیر ادا کی جائے گی۔ دیگر مسجد میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی البتہ وہ لاؤڈ سپیکر پر تکبیرات ادا کرسکیں گے۔ (خلیج ٹائمز)
https://twitter.com/khaleejtimes/status/1264148591444144130?s=20
متفرق
کرایہ پر کاریں دینے والی عالمی کمپنی Hertzنے امریکہ اور کینیڈا میں دیوالیہ ہونے کی درخواست جمع کروائی ہے۔ کمپنی کو کاروبار کرتے ہوئے ایک صدی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/AFP/status/1264097482381942786?s=20
فیس بک کے مالک کا کہنا ہے کہ کمپنی لاک ڈاؤن کے بعد بھی کارکنان کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے گی۔ (ڈان اردو)
https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1263978885479268353?s=20
فٹ بال
میکسیکو کی فٹ بال لیگ کے اس سال کے سیزن کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اور کسی کو بھی فاتح قرار نہیں دیا گیا۔ (الجزیرہ)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)