متفرق شعراء
اوصاف میں سراپا قرآن ہیں محمدﷺ
دنیائے رنگ و بو کا عنوان ہیں محمدﷺ
پہچان دینِ حق کی ایمان ہیں محمدﷺ
ان کے لیے بنائی دنیا میرے خدا نے
انعام آپؐ ربّ کا احسان ہیں محمدﷺ
دونوں جہاں میں کوئی بھی آپؐ سا نہیں ہے
رحمت وہ بن کے آئے درمان ہیں محمدﷺ
خیر البشر کا رتبہ ربّ نے عطا کیا ہے
ان سا نہیں ہے کوئی ذیشان ہیں محمدﷺ
اخلاق عائشہؓ نے کچھ اس طرح بتائے
اوصاف میں سراپا قرآن ہیں محمدﷺ
فرمان مصطفےٰؐ پر ہیں جان و دل بھی حاضر
کہتی ہے فوزی میرا ایمان ہیں محمدﷺ
(فوزیہ صدیق بٹ فوزی ۔لندن)