ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے سچّی توبہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناہ اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ یعنی گناہ کے محرکات اسے بدی کی طرف مائل نہیں کر سکتے اور گناہ کے بد نتائج سے اللہ تعالیٰ اسے محفوظ رکھتا ہے۔ پھر حضورﷺ نے یہ آیت پڑھی ’’اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ عرض کیا گیا یا رسول اللہؐ! توبہ کی علامت کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ندامت اور پشیمانی علامتِ توبہ ہے۔
(الدرّ المنثورصفحہ 261۔قشیریہ باب التوبۃ صفحہ 49۔بحوالہ حدیقۃ الصالحین صفحہ 176)