Covid-19 بلیٹن (نمبر 97، 03؍جولائی 2020ء)
50؍سے زائد ممالک برطانوی قرنطینہ سے مستثنیٰ
پاکستان میں ٹرین کا حادثہ
فرانس کے وزیراعظم مستعفیٰ
تنزانیہ درمیانے درجے کی آمدنی والا ملک
سیرالیون کے ڈاکٹروں کی ہڑتال
Emirates کی پاکستان کے لئے پروازیں بحال
ورلڈ کپ فکسنگ کی تحقیقات ختم
سب سے بڑا بلیک ہول؟
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد11,033,419؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے525,148؍اور 6,186,611؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
وہ ممالک جن میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے: امریکہ میں تین لاکھ سے زائد، برازیل میں اڑھائی لاکھ سے زائد اور بھارت میں ایک لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔
https://twitter.com/AFPgraphics/status/1278973163645403137?s=20
یورپ
برطانیہ
برطانیہ کےقومی اعداد و شمار کے ادارے کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران گزشتہ سال کی نسبت کیئر ہومز میں 29,000؍اضافی اموات ہوئیں۔ 19,000سے زائد کی موت کی وجہ کورونا وائرس اور قریباً 10,000کی موت کی دیگر وجوہات بتائی گئیں تھیں۔ (بی بی سی)
برطانیہ نے ان 50 سے زائد ممالک کی فہرست شائع کی ہے جن کے شہریوں کو وہ 10 جولائی سے برطانیہ آنے پر قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دے رہا ہے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/Reuters/status/1278727636030828544?s=20
فرانس
فرانس کے وزیراعظم Edouard Philippe نےتین سال تک وزیراعظم رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ صدر Emmanuel Macron نے Jean Castex کو نیا وزیراعظم بنایا ہے۔ (بی بی سی)
ایشیا
بھارت
بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزارت دفاع نے روس کے ساتھ 33؍نئے جنگی جہاز اور 59 دیگر جہازوں کی کارکردگی میں بہتری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی کل مالیت 2.4 ؍بلین ڈالر ہے۔ (الجزیرہ)
بھارت میں گزشتہ روز ایک دن میں کورونا وائرس کے بیس ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس روز یہ تعداد 20,903رہی۔ (ڈان)
https://twitter.com/PTI_News/status/1278904986789806080
پاکستان
پاکستان میں شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور بس کے تصادم میں بس میں سفر کرنے والے 20؍سکھ یاتری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریلوے کراسنگ پر کوئی پہرے دار نہیں تھا۔ (ڈان)
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1279013215104643073
امریکہ نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے اعلیٰ معیار کے 100؍وینٹی لیٹر عطیہ کئے ہیں۔ (ڈان)
وقتی طور پر پابندی لگانے کے بعد Emirates نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ مسافروں کے لئے کورونا وائرس کے تازہ منفی ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ (ڈان)
ایران
ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)
ترکی
ترکی میں 2018ء میں سعودی سفارت خانے میں جمال خشوگجی کے قتل کے الزام میں ترکی میں سعودی عرب کے 20شہریوں پر غائبانہ مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ (بی بی سی)
امریکہ
جمعرات کے روز امریکہ میں ایک بار پھر ریکارڈ53,000 سے زائد کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے۔ 50میں سے 37 ریاستوں میں نئے انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹیکساس میں قریباً 8,000 کے قریب نئے کیس سامنے آئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں بہت بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ہورہی ہے، جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اور بہتر ہے۔ ( بی بی سی)
جمعرات کے روز فلوریڈا میں 10,000 سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے 10؍اپریل کو نیو یارک میں ایک دن میں دس ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ (Reuters)
افریقہ
ایتھوپیا میں انتظامیہ نے Oromo Media Network کے مرکزی دفتر کو علاقائی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں بند کردیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
جنوبی افریقہ کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے 40فوجیوں کے Covid-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
https://twitter.com/SANDFCorpEvents/status/1278934049629843456?s=20
عالمی بنک کی شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تنزانیہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن کو درمیانی آمدنی والے ممالک کہا جاتا ہے۔ ایسے ممالک جن میں انفرادی سالانہ آمدنی 1,006 ؍امریکی ڈالر سے 3,955 ؍امریکی ڈالر کے برابر ہو۔ گزشتہ سال ملک کی معشت میں 6.8 فیصد اور اس سے گزشتہ سال 7 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)
سیرالیون میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کرنے سے Covid-19 کے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کو وعدہ کیا گیا اضافی الاؤنس نہیں دے رہی اور جب تک یہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا کسی بھی ایسے مریض کا علاج نہیں کیا جائے گا جس میں Covid-19 کی علامات ہوں۔ (بی بی سی افریقہ)
صومالیہ میں ایک پولیس افسر کو کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی پابندی کرواتے ہوئے دو افراد کو فائرنگ سے قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ (ڈان)
کھیل
فارمولا ون
فارمولا ون کے سیزن کی پہلی ریس آسٹرین گراں پری کی پہلی پریکٹس میں Mercedes کے Lewis Hemiltonکی کار سب سے تیز رہی۔ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی کھلاڑی Valtteri Bottas تھے۔ (بی بی سی)
ٹینس
فرنچ اوپن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے فرنچ اوپن میں روزانہ 20,000 تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دیں گے۔ (ڈان)
فٹ بال
گزشتہ روز ہونے والے انگلش پریمئر لیگ کے میچ میں سابقہ چیمپئن مانچسٹر سٹی نے موجودہ چیمپئن لیورپول کو 4-0 سے ہرا دیا۔ (سی این این)
کرکٹ
سری لنکا کی پولیس نے کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء فائنل میں مبینہ میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات عدام شواہد کی بناء پر ختم کردی ہیں۔ (VOAاردو)
بلیک ہول
سائندانوں کو کہنا ہے دنیا کا سب سے بڑھتا ہوا بلیک ہول ہمارے سورج کے حجم سے 34؍بلین گنا بڑا ہے اور ایک دن میں ہمارے سورج کے برابر اس کی خوراک ہے یا چیزوں کو اپنے اندر سمو لیتا ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/cnni/status/1278846187907489792?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)