Covid-19 بلیٹن (نمبر 98، 04؍جولائی 2020ء)
برطانیہ میں کاروبار کھل گئے
سپین میں دو لاکھ کی آبادہ لاک ڈاؤن
ایئر فرانس نے نوکریاں ختم کیں
اٹلی کی بنگلہ دیشی کمیونٹی میں کورونا
روس میں دس ہزار ہلاکتیں
پاکستان کے وزیر خارجہ کورونا میں مبتلا
جاپان میں پھر سے کیسز میں اضافہ
سنگا پور میں ڈینگی کی وباء
غانا میں نائب وفاقی وزیر مستعفیٰ
آم میٹھے ہوں اور بہت ہوں
بیس بال میچ کینسل
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 11,282,809؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 530,847؍اور 6,391,624؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
یورپ
برطانیہ
برطانیہ میں آج سے نائی کی دوکانیں، بار، ریستوران سینما اور دیگر جگہیں لوگوں کے لیے کھول دیے گئی ہیں۔ شادی کی تقریبات کی اجازت زیادہ سے زیادہ 30؍مہمانوں کے ساتھ ہوگی۔ لیسٹر سٹی میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ (بی بی سی)
سپین
سپین کے شمال مشرقی ریجن Catalonia کے ایک 200,000 سے زائد کی آبادی والے علاقے کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ (ڈان)
فرانس
ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات اور مسافروں میں کمی کی وجہ سے وہ 7,580؍نوکریاں ختم کررہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی انتہاء کے دنوں میں اسے یومیہ 15 ملین یورو تک نقصان ہوتا رہا ہے۔ اور فی الحال حالات میں بہتری کے امکانات کم ہیں۔ (سی این این)
اٹلی
اٹلی نے Lazio ریجن میں گزشتہ کچھ دنوں میں بنگلہ دیشی کمیونٹی میں کورونا وائرس کے 10نئے کیس ظاہر ہونے پر ریجن میں رہنے والے تمام بنگلہ دیشیوں کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے۔ (الجزیرہ)
روس
روس میں گزشتہ روز ہونے والی 168 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرکے10,027؍ہوگئی ہے۔ (سی این این)
ایشیا
بھارت
بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 22,771؍کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ (سی این این)
پاکستان
پاکستان کے وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اور وہ گھر پر قرنطینہ کئے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/SMQureshiPTI/status/1279039013534478342
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو 200؍وینٹی لیٹر کا عطیہ دیا ہے جن میں سے 100؍وصول کئے جاچکے ہیں۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/asadmk17/status/1279061627279683585?s=20
غالب کا کہنا تھا کہ آم میٹھے ہوں اور بہت ہوں۔ پاکستانی آموں کو ان کے بہترین ذائقہ کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں آسٹریلیا کے سفیر Dr. Geoffrey Shaw بھی پاکستان کے آموں کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کے توجہ دلانے کے بعد انھوں نے آم کھانے کا صحیح طریقہ بھی سیکھ لیا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/AusHCPak/status/1275296577599557633?s=20
https://twitter.com/AusHCPak/status/1278900878137794560?s=20
سنگاپور
سنگاپور کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے قریب ہے۔ لیکن دوسری طرف ملک میں ڈینگی کی وباء بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سال کے شروع سے لے کر اب تک ملک میں ڈینگی کے 14,000 سے زائد کیس ہوچکے ہیں۔ (الجزیرہ)
اسرائیل
اسرائیل میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 1,107 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ اسرائیل میں پہلی بار ہے کہ ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)
سعودی عرب
سعودی عرب میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 4,193؍نئے کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ مصدقہ کیسز کی کل تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرکے 201,801 ؍ہوگئی ہے۔ اب تک یہاں کورونا وائرس سے 1,802؍اموات ہوئیں ہیں۔ (الجزیرہ)
جاپان
جاپان میں 3؍مئی کی بعد ایک دن میں 200 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز یہ تعداد 249رہی۔ (سی این این)
امریکہ
Vermot امریکہ کی واحد سٹیٹ ہے جس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ 12؍ریاستوں میں یہ اضافہ معمول کے مطابق ہو رہا ہے اور 37؍ریاستوں میں اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے۔(سی این این)
https://twitter.com/cnni/status/1279399852942770176?s=20
کیلفورنیا کی san Quentin State Prison میں سزائے موت کے تین قیدیوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔ (سی این این)
کینیڈا
کینیڈا میں وزیراعظم Justin Trudeau کو اس بات پر تحقیقات کا سامنا ہے کہ انھوں نے ایک ایسی چیریٹی کو ایک کانٹریکٹ دیا ہے جس کے وزیر اعظم کے خاندان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ (gulf news)
پین امریکن ہیلتھ آرگناائزیشن کے بنائے ہوئے ایک ماڈل کے مطابق ستمبر کے آخر تک لاطینی امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 438,000؍سے تجاوز کرسکتی ہے، یعنی یومیہ 3,500؍ کے قریب اموات ہوسکتی ہیں۔ (سی این این)
برازیل
وزارت صحت کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)
برازیل کے صدر Jair Bolsonaro نے ایک بل پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران عوامی جگہوں پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ البتہ انھوں نے چرچوں، سکولوں اور دوکانوں میں فیس ماسک پہننے کے فیصلے کو ویٹو کردیا ہے۔ (بی بی سی)
وینزویلا
ایک برطانوی عدالت نے اس بنیاد پر بنک آف انگلینڈ میں موجود وینزویلا کا ایک بلین ڈالر مالیت کا سونا وینزویلا کو یہ کہہ کر اس کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے کہ برطانوی حکومت Nicalos Maduro کی بجائے Juan Guaido کو وینزویلا کا صدر مانتی ہے۔ وینزویلا کا کہنا ہے کہ وہ اس سونے سے کورونا وائرس کی وباء کے دوران اپنے شہریوں کی خوراک اور طبی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ (سی این این)
افریقہ
فرانس نے الجیریا کو 24؍حریت پسندوں کی کھوپڑیاں واپس بھجوائی ہیں۔ یہ وہ لوگ تھے جو انیسویں صدی میں فرانس کے الجیریا پر قبضے کے خلاف مزاحمت کررہے تھے۔ فرانس نے الجیریا پر 1830ء سے 1962ء تک زبردستی قبضہ کیے رکھا تھا۔ (الجزیرہ)
غانا کے تجارت اور انڈسٹری کے نائب وزیر اور ممبر آف پارلیمنٹ Carlos Ahenkorah کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر استعفیٰ دینا پڑا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
کھیل
بیس بال
میجر لیگ بیس بال اور کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 31؍کھلاڑیوں اور 7؍سٹاف ممبرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کل 3,185؍ٹیسٹ کئے گئے۔ (سی این این)
امریکہ میں میجر لیگ بیس بال نے اس سال ہونے والا آل سٹار میچ کینسل کردیا ہے۔ 1945ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس سال آل سٹار میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/MLB_PR/status/1279077896188035074?s=20
میراتھان
میراتھان کے سابقہ ریکارڈ یافتہ کھلاڑی، کینیا کے Wislon Kispang کو اینٹی ڈوپنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چار سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
فارمولا ون
فارمولا ون کا کہنا ہے کہ سیزن شروع کرنے سے پہلے انھوں نے متعلقہ افراد کے 4,000 سے زائد ٹیسٹ کئے جن میں سے کوئی بھی مثبت نہیں آیا۔ (الجزیرہ)
آسٹریا میں اتوار کو ہونے والی اس سال کی پہلی گراں پری کی پریکٹس میں جمعہ اور ہفتہ کو Mercedes کے لوئس ہیملٹن تینوں پریکٹس میں سرفہرست رہے ہیں۔ (بی بی سی)
Mercedesکے ڈرائیور Valterri Bottas نے آسٹرین گراں پری کی کوالیفائنگ میں پول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ (AFP)
Hydroxychloroquin اور تحقیقات۔ ہم کیا کریں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس دوا کو کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے کی تجویز پر اس بارے میں بہت سی تحقیقات جاری ہیں۔ لیکن ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ تحقیق کرنے والے کبھی اسے مؤثر قرار دیتے ہیں اور کبھی غیر مؤثر۔ کبھی اس پر تحقیقات روک دی جاتی ہیں اور کبھی دوبارہ شروع کردی جاتی ہیں۔ مشہور سابقہ بھارتی کرکٹر نے ایسی ہی دو خبروں کا سکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگایا ہے اور پوچھا ہے کہ کونسی خبر پر یقین کریں؟
https://twitter.com/virendersehwag/status/1279246740500013056?s=20
جوائنٹ فیملی سسٹم
ایک حالیہ تجزیے کے مطابق مارچ اپریل اور مئی کے تین ماہ میں امریکہ میں 2.9؍ملین سے زائد بالغ افراد اپنے والدین یا ان کے والدین کے گھروں میں واپس شفٹ ہوئے ہیں۔ شاید وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے رہائش کے طریقۂ کاروں کے بارے میں نظر ثانی کریں۔ (theatlantic)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)