پیزا بَن Pizza Rolls
اجزا :
پیاز : 2عدد………آئل :3چمچ………شملہ مر چ :1عدد
بغیرہڈی کے چکن :آد ھا کلو………نمک :حسب ضرورت
سر خ مر چ :حسب ضرورت ………
گر م مصا لحہ :1چائے کا چمچ ……پنیر:حسب ضرورت
بَن کے لیے اجزا:
میدہ : 3کپ………خمیر: 1چمچ………نمک : 1چمچ
چینی : 1 چمچ………پا نی : حسب ضرورت
آئل : 2 چمچ
تر کیب :
سب سے پہلے میدہ میں نمک ،چینی اور خمیر ڈال کر پا نی کے ساتھ گو ند ھ لیں اور اس کو دو گھنٹے کے لیے کسی جگہ پر ڈھک کر رکھ د یں تا کہ آٹا پھو ل جا ئے ۔
تر کیب مصا لحہ
پیا ز کو با ر یک کا ٹ کر آئل میں ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میںچکن کے چھو ٹے چھو ٹے پیس کر کے ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد اس میں سب مصا لحے ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک مزید بھونیں پھر اس میں شملہ مر چ ڈا ل کر ایک منٹ پکا ئیں اور ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ د یں ۔
اب آٹے کے چھو ٹے چھو ٹے پیڑے بنا کر چھو ٹی سی روٹی بنا لیں اور اس میں یہ مصا لحہ بھر دیں اور اس کے اوپر تھو ڑی چیز ڈا ل دیں اور اس کو گو ل پیڑے کی شکل میں بند کر کے بیکنگ ٹرے میں ر کھ دیں اور او پر انڈے کو پھینٹ کر اور مکھن لگا کر 180ڈگری پر 15منٹ کے لیے بیک کر لیں مزیدا ر پیزا بَن تیار ہیں ۔کیچپ کے سا تھ ذائقے کو دوبالا کر کے کھا ئیں ۔
(صبیحہ تسنیم ۔جرمنی)
٭…٭…٭