متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات

(مبارز نجیب وڑائچ)

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے برکت بخشی

اکتوبر1884ء کے ابتدائی دنوں میں امرتسر کا سفر

امرتسر میں چند روز قیام کے بعد 8؍اکتوبر بروز چار شنبہ تیسرے پہر قادیان واپسی

حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:

’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم

مخدوم و مکرم اخوایم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہٗ۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ

یہ عاجزچند روز سے امرتسر گیا ہوا تھا۔ آج بروز شنبہ بعد روانہ ہوجانے ڈاک کے یعنی تیسرے پہر قادیان پہنچا اور مجھ کو ایک کارڈ میر امداد علی صاحب کا ملا۔ جس کے دیکھنے سے بمقتضائے بشریت بہت تفکر اورتردّد لاحق ہوا۔ اگرچہ میں بھی بیمار تھا مگر اس بات کے معلوم کرنے سے کہ آپ کی بیماری غایت درجہ کی سختی پر پہنچ گئی ہے مجھ کو اپنی بیماری بھول گئی اور بہت سی تشویش پیدا ہوگئی۔ خدا تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے عمر بخشے اور آپ کو جلد تر صحت عطافرماوے۔ اسی تشویش کی جہت سے آج بذریعہ تار آپ کی صحت دریافت کی اور میں بھی ارادہ رکھتا ہوں کہ بشرط صحت و عافیت 14؍اکتوبر تک وہیں آکر آپ کو دیکھوں اور میں خدا تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ آپ کو صحت عطا فرماوے۔ آپ کے لئے بہت دعا کروں گااور اب تَوَکَّلًا عَلَی اللّٰہِ آپ کی خدمت میں یہ خط لکھا گیا۔ آپ اگر ممکن ہو تو اپنے دستخط خاص سے مجھ کو مسرور الوقت فرماویں۔

8؍اکتوبر1884ءمطابق17؍ذوالحجہ1302ھ (مکتوباتِ احمد جلد اول صفحہ 605مکتوب نمبر48)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button