انچارج ہیومینٹی فرسٹ فرنچ گیانا کی وزیر اعظم فرانس سے ملاقات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 12؍جولائی2020ء کو خاکسار کو فرانس کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا جبکہ موصوف فرنچ گیانا کے طبی حوالہ سے بگڑتےہوئے حالات کے پیشِ نظر یہاں ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے۔
لوکل حکومت نے ہمیں اس موقع پر خاص طور پرمدعو کیا تاکہ ہم خود وزیر اعظم صاحب کو Humanity First کی خدمات کے بارہ میں بتا سکیں۔
خاکسار نے وزیر اعظم صاحب کو Humanity Firstکا تعارف کروایا اور انہیں جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کے خدمت خلق کےکاموں کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ فرانس کے خدمت خلق کے کاموں سے بھی آگاہی دی۔ جس پر انہوں نے شکریہ کا اظہارکیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم صاحب کے ساتھ وزیر صحت او روزیر خارجہ بھی موجود تھے جنہیں Humanity First کا تعارف کروایاگیا۔الحمدللہ
فرنچ گیانا میں اب کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کو تو ختم کر دیا ہے لیکن کرفیو ابھی بھی جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے Humanity First اب 3؍ٹیمز میں کام کر رہی ہے:
ایک ٹیم ابھی بھی روزانہ 150سے 200لوگوں کے لیے کھانا تیار کر کے ان میں تقسیم کر تی ہے اور یہ تقریباً پچھلے 5؍ماہ سے جاری ہے۔ الحمد للہ
اس کے علاوہ ایک ٹیم 3؍دن ہفتہ میں Red Crossکے ساتھ مل کر تقریباً تین ہزار کھانے کی ٹوکریاں تیار کر رہے ہیں۔
نیز ہمارے رضا کاران کی ایک ٹیم Cayenne شہر میں میڈیکل ٹیمز کے ساتھ مل کر لوگوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہے۔
یہ محض خدا کا فضل ہے کہ فرنچ گیانا کی حکومت نے کل اپنی ایک رپورٹ میں Humanity First کا نام لکھ کر جماعت کی خدمات پرشکر یہ کا اظہار کیا ہے۔
(رپورٹ:محمد بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل و انچارج Humanity First فرنچ گیانا)