متفرق
دوستی میں رازداری نہیں
حضرت سیدہ امۃالحفیظ بیگم ؓ ہمیشہ اپنی بچیوں کو سمجھا تی تھیں کہ
لڑ کیوں کو دوستی میں راز داری نہیں کر نا چا ہیے ۔بچپن میں بعض اوقا ت بچے غلط با تیں دو ستوں سے کر دیتے ہیں جن کے نتائج ا چھے نہیں ہو تے آپ ہمیشہ اپنے بچوں کی دو ستیوں پر نظر ر کھتیں ۔ان کے ماںبا پ کا پتہ کر تیں اور ان سے خود بھی ملتیں۔ایک دفعہ انہوں نے مجھے بتا یا کہ میں نے ز ندگی میں صرف ایک دوست بنا ئی ہے اور وہ سردار ہے یعنی استا نی صا حبہ جو جا معہ نصرت میں وارڈن تھیں ۔آپؓ اپنے بچوں کو دوستوں کے ساتھ کمرے بند کر کے کھیلنے سے منع کر تیں۔آپ فر ما تی تھیں کہ جو کھیل بھی کھیلو ماں با پ کی نظروں کے سامنے ہو۔
(دخت کرام صفحہ 34,33 مصنفہ فوزیہ شمیم صاحبہ شائع کردہ لجنہ اماء اللہ پاکستان)
٭…٭…٭