مالی (MALI) کے مستحق افراد میں پارچہ جات کی تقسیم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو۔ یاد رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو، ہمدردی کرو اور بلاتمیز ہر ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔‘‘
(ملفوظات جلد4صفحہ219)
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مالی کو اسلام احمدیت کے حقیقی پیغام کو مالی کے طول وعرض میں پہنچانے کی توفیق مل رہی ہے۔افرادجماعت ہمہ وقت عوام الناس میں خدمت انسانیت کا جذبہ پیدا کرنے کےلیے بہت سی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہیں جن میں مختلف ہسپتالوں میں مفت کھانے کی تقسیم، مستحق طالب علموں کے لیے تعلیمی وظائف،غریب اور بیواؤں کی مالی امداد وغیرہ شامل ہیں۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی مستحق بچوں میں عید کے موقعے پر پارچہ جات کی تقسیم ہے۔ جماعت احمدیہ مالی کو غرباء کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے گذشتہ 8سال سے مسلسل عیدین کے موقع پر غرباء و یتامیٰ میں کپڑوں کے تحائف تقسیم کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ الحمد للہ علی ذالک
امسال مورخہ 19؍جولائی 2020ء بروز اتوار ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مالی کے 28ریجنز کے نمائندگان کے علاوہ بہت سی گورنمنٹ اتھارٹیز جن میں میٔر آف N’gabacoro،مئیر آف Sangrebgou،نمائندہ کمشنر آف پولیس اور باماکو میں موجود تین یتیم خانوں کے نمائندگان شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر امیر و مشنر ی انچارج جماعت احمدیہ مالی مولانا ظفر احمد بٹ صاحب نے تمام ریجنز سمیت باماکو میں موجود تین یتیم خانوں کے نمائندگان میں کل 2398سوٹ تقسیم کیے۔
اس پروگرام کو میڈیاپر خوب پذیرائی ملی۔اس کی کارروائی ایک ٹیلی وژن (Renouveau TV)،دو ریڈیوز(Radio Ortm 2 ,Radio Klédo) اور 3 اخبارات (L’Essor,L’independent,Le Républican) میں شائع ہوئی۔
(رپورٹ : واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)