ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت عمرو بن عوفؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص میری سنتوں میں سے کسی سنت کو اس طور پر زندہ کرے گا کہ لوگ اس پر عمل کرنے لگیں تو سنّت کے زندہ کرنے والے شخص کو بھی عمل کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا اوران کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور جس شخص نے کوئی بدعت ایجاد کی اور لوگوں نے اسے اپنا لیا تو اس شخص کو بھی ان پر عمل کرنے والوں کے گناہوں سے حصّہ ملے گا اور ان بدعتی لوگوں کے گناہ میں بھی کچھ کمی نہ ہو گی۔
(ابن ماجہ باب من احیا سنۃ قدامیت)