افریقہ (رپورٹس)
عطیہ خون آبو آسی زون۔ گھانا
کورونا وائرس کے ان خصوصی حالات میں دنیا بھر کے احمدی احباب اپنی بساط کے مطابق خدمت خلق کی توفیق پا رہے ہیں۔ گھانا کی جماعت 27 زون پر مشتمل ہے جن میں سے ایک زون آبوآسی زون ہے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس زون کے 22خدام نے خون کا عطیہ دیا۔ انہوں نے یہ عطیہ احمدیہ مسلم ہسپتال کوکوفو، اشانٹی ریجن میں دیا۔ اللہ تعالیٰ ان خدام کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور اس کے بڑے باثمر نتائج پیدا فرمائے۔آمین
(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭