جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں جلسہ سیرت النبیﷺ
الحمدللہ ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کی توفیق ملی۔
جلسہ کی صدارت محترم امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ طاہر محمود چوہدری صاحب نے کی۔ اس بابرکت تقریب میں مرکزی مبلغین کرام نے بھی شرکت کی جو بغرض میٹنگ ان ایام میں موروگورو ریجن تشریف لائے ہوئے تھے۔
مکرم موسیٰ عیسیٰ صاحب ریجنل مبلغ مٹوارا و لینڈی ریجنز نے تلاوت کی۔ بعد ازاں مکرم بکری عبیدی کلوٹا صاحب نائب امیر تنزانیہ نےعربی قصیدہ معہ سواحیلی ترجمہ پیش کیا۔
اس کے بعد مکرم کریم الدین شمس صاحب ریجنل مبلغ مبیا و کٹاوی ریجنز نے ’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق الہی اور عبادات میں شغف‘ کے موضوع پر طلبہ جامعہ احمدیہ تنزانیہ اور حاضرین سے خطاب کیا۔
بعد ازاں مکرم امیر صاحب تنزانیہ نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے حوالہ سے خطاب کیا۔
تقریب کے اختتام پر مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ تنزانیہ نے مہمان خصوصی مکرم امیر صاحب تنزانیہ اور دیگر تمام معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب خلافت احمدیہ کی بابرکت قیادت میں خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک اسوہ پر عمل کرتے ہوئے حقیقی عبادت گزار بنیں۔ آمین
(رپورٹ: عبد الناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭