امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ23؍تا29؍نومبر2020ءکے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 27؍نومبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین ڈاکٹر طاہر احمد محمود صاحب شہید مڑھ بلوچاں ننکانہ صاحب پاکستان، مکرم جمال الدین محمود صاحب آف سیرالیون، محترمہ امۃ السلام صاحبہ اہلیہ چودھری صلاح الدین صاحب مرحوم سابق ناظم جائیداد اور مشیر قانونی، ربوہ اور مکرمہ منصورہ بشریٰ صاحبہ والدہ ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب کا ذکر ِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… 28؍نومبر بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ گھانا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے مختلف امور کے بارہ میں ہدایات عطا فرمائیں۔
٭…29؍نومبر بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی کی حضور انور کے ساتھ آن لائن کلاس تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا