یورپ (رپورٹس)

شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ برطانیہ کے تحت افطار ڈنر

شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ برطانیہ کے تحت ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ مہمانوں کو دعوت دی جاتی ہے۔ اور انہیں اسلام کا تعارف کروایا جاتا ہے۔

امسال رمضان المبارک میں Big Iftar کے دو پروگرامز بالترتیب 15؍ اور 25؍ مئی کو منعقد کیے گئے۔ان پروگرامز میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے 605؍ غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے بعد مہمانوں سے جب تاثرات لیے گئے تو سب کے بیانات بہت حوصلہ افزا تھے۔ سب نے کہا کہ انہیں اسلام کے بارے میں بنیادی لیکن مفید معلومات ملی ہیں۔ وھٰذا ھوالمقصود۔

اس پروگرام کی تیاری کے لیے خاکسار کی سرکردگی میں میں ایک کمیٹی تجویز کی گئی جس نے بہت محنت سے مختلف جماعتوں کے عہدیداران کے تعاون سے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس کمیٹی میں مکرم ندیم وانڈرمین (Nadmi Vanderman) صاحب اور دانیال ضیاء صاحب شامل تھے۔ پروگرام سے پہلے پریس ریلیز جاری کی گئی اور بعد میں رپورٹ جسے دو اخبارات Surrey Comet اورWimbledon Times نے شائع کیا۔
دونوں پروگرامز میں رجسٹریشن کے بعد مہمانوں کو مسجدکا وزٹ کروایا جاتا نیز نمائش دکھانے کے بعد ہلکی پھلکی ریفریشمنٹ پیش کی جاتی۔

25؍ مئی کو ہونے والے افطار ڈنر کی صدارت محترم سیدمنصور شاہ صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ یوکے نے کی۔دیگر مہمانوں میں ممبر آف پارلیمنٹ برائے مچم اور مورڈن شیوون مکڈونہ (Siobhain McDonagh)، مرٹن کے میئر کونسلر جینِس ہاورڈ (Janice Howard)، مرٹن کونسل کے لیڈر سٹیفن الامبریٹس (Stephen Alambritis)اور برطانیہ کی ملکی عاملہ کے بعض ممبران شامل ہیں۔

پروگرام کے دوران تلاوت اور انگریزی ترجمہ کے بعد جماعت احمدیہ مسلمہ اور پھر رمضان المبارک کا تعارف پیش کیا گیا جس کے بعدممبر آف پارلیمنٹ شیوون مکڈونہ نے جماعت احمدیہ کی تمام کمیونٹیز کے افراد کو ساتھ لے کر چلنے کی خاصیت کو سراہتے ہوئے تعارفی کلمات کہے۔ بعد ازاں سوال و جواب کا انتظام تھا جس میں مہمانوں نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام محترم نائب امیر صاحب کے الوداعی کلمات کے بعد اجتماعی دعا سے ہوا۔

اس موقع پر پاکستانی ٹی وی چینلز جیو، آج ٹی وی نیز عربی ٹی وی چینل الحُرّہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

مہمانوں نے جماعتی لٹریچر سے قرآنِ کریم، اسلامی اصول کی فلاسفی، سیرت النبی ﷺ و دیگر کتب (بزبانِ انگریزی) حاصل کیں۔(رپورٹ: ابراہیم اِخلف۔ سیکرٹری تبلیغ یوکے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button