امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ27؍مئی تا 02؍جون 2019ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:
٭…27؍مئی بروز سوموار: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ ایم ٹی اے نیوز ٹیم نے حضورِ انور ایّدہ اللہ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
٭…29؍ مئی بروز بدھ: حضورِ انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر مکرمہ ضیاء الاسلام صاحبہ (اہلیہ مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضرپڑھائی اور اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ اس نمازجنازہ حاضر کے ساتھ 8؍ مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی اداکی گئی۔
٭…30؍ مئی بروز جمعرات: حضور انورایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر مکرمہ افتخار مقبول قریشی صاحبہ (اہلیہ مکرم مقبول احمد قریشی صاحب۔مرٹن پارک) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ اس نمازجنازہ حاضر کے ساتھ 6؍ مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی اداکی گئی۔
٭…31؍ مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الفتوح، مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں جمعۃ الوداع کی اہمیت کے حوالے سے احباب جماعت کو نصائح فرمائیں۔ اس خطبہ جمعہ کا اردو کے علاوہ سات زبانوں میں رواں ترجمہ بھی نشر کیا گیا۔
٭…یکم جون بروز ہفتہ: آج صبح دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کی ڈاک ٹیم برائے جرمن اور ڈاک ٹیم برائے انگریزی نے حضورِ انور ایّدہ اللہ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے چار روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔
اس عرصہ کے دوران66؍ فیملیز اور37؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق10؍ ممالک سے تھا جن میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، ڈنمارک، ہالینڈ، آسٹریلیا، کبابیر، فرانس، پاکستان اور یوکے شامل ہیں۔
اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا