ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت عبد الرحمٰن بن ابی قرادؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم ایک روز وضو کر رہے تھے کہ آپؐ کے صحابہ وضو والا پانی اپنے ہاتھوں اور چہروں پر ملنے لگے۔ یہ دیکھ کر حضور علیہ السلام نے فرمایا: ایسا تم کس سبب سے کر رہے ہو؟ صحابہ کرام نے جواب دیا اللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت کی وجہ سے۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم اللہ اور اس کے رسولؐ سے واقعی محبت کرتے ہو اور چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول بھی تم سے محبت کرے تو اس کے لیے تمہیں یہ کرنا چاہیے کہ ہمیشہ سچ بولو، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں کبھی خیانت نہ کرو اور اپنے پڑوسی سے ہمیشہ حسن سلوک کرو۔
(مشکوٰۃ باب الشفقۃ علی الخلق بحوالہ بیہقی فی شعب الایمان)