متفرق مضامین
محترم خالد محمود الحسن بھٹی صاحب (وکیل المال ثالث تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان کی وفات پر)
مرا ہم نشیں مرا یار چھوڑ کے اشک بار چلا گیا
وہ رفیق جاں مری بزم سے بڑا باوقار چلا گیا
وہ بنا تھا فصل بہار میں رہ وقف جان کا ہمسفر
وہ نبھا کے عہدِ وفا، سمیٹ کے کام کار چلا گیا
رہا مستقل بڑا مستعد، بڑا باادب بڑا باوفا
درِ یار کا وہ عجب غلام وفاشعار چلا گیا
اسے بخش دینا مرے خدا تری جنتوں کا مکین ہو
جیا عاجزی کی روش پر جو رہ انکسار چلا گیا
ہے کٹھن ذرا یہ نیا سفر پہ بقا ہماری اسی میں ہے
دل پُر ملول سے الوداع کہ رضائے باری اسی میں ہے
(مبارک احمد ظفر)