افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(محمد نصیر اللہ۔ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

مورخہ 23؍مارچ بروز منگل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں یومِ مسیح موعود علیہ السلام منایا گیا۔ اس حوالے سے مجلس ارشاد کے زیرِ اہتمام ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام طلباء اور اساتذہ جامعہ نے شرکت کی۔

اس جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہواجو حافظ حبیب اللہ ادیامی نے کی۔ اس کے بعدتنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم عزیزم طاہر رمضان مرونڈا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اردو منظوم کلام پیش کیا۔ جلسہ میں تین تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر درجہ شاہد کے طالب علم عزیزم ایاز احمد ڈوگر نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی اور الیگزنڈر ڈوئی کا انجام‘‘ کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر جامعہ کے استاد مکرم عبدالرؤف اومیلے صاحب نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کاعشقِ قرآن ‘‘ کے موضوع پر کی۔ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کثرت سے تلاوت قرآن کریم کرنے اور اس پر غور کرنے اور تعلیمات پر عمل کرنے کا بیان کیا گیا۔ تیسری تقریر مکرم عبدالسمیع خان صاحب نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے آفاقی نشانات‘‘ کے موضوع پرکی۔ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش توام ہونے، علم اعداد کی رو سےنام ’غلام احمد قادیانی‘ کے حروف میں ظاہر ہونے کا وقت مذکور ہونے، قادیان میں خاندان کے منتقل ہونے اور کسوف و خسوف کی سائنسی حقیقت جیسے نشانات کی وضاحت کی گئی۔ تقاریر کے دوران عزیزم حافظ عثمان ییبوا نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک عربی قصیدہ اورعزیزم الیاس آدم نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا اردو منظوم کلام بھی پیش کیا۔

جلسہ کے آخر پر مکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب نے بطور صدر مجلس طلباء کو یوم مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت سے آگاہ کیا اورکتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا باقاعدگی سے مطالعہ کرنےکی نصیحت کی۔ دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔الحمدللہ۔

(رپورٹ: محمد نصیر اللہ۔ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button