متفرق

السی کے بیج کے چند حیرت انگیز فوائد

السی کے بیج اپنے اندر شفا کا خزانہ رکھتے ہیں۔ ایک عرصے سے یہ بیج کئی طرح سے ہماری غذا کا حصہ ہیں اور جدید تحقیق نے السی کے بیج کے فوائد کو دو چند کر دیا ہے ،اس کے فوا ئد درج ذیل ہیں۔

٭…السی کے بیج میں نباتات میں پایا جا نے والا انتہائی مفید اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پا یا جا تا ہے ۔یہ انسان میں خون کی گردش بہتر کرتا ہے۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے فوائد بھی لاتعداد ہیں اور السی کے بیج اس سے مالا مال ہیں۔

٭…السی کا استعمال ہڈ یو ں کو طا قت بخشتاہے ،نیند اور موڈ بہتر کرتا ہے ،خون میں آ کسیجن کو جذب کرنے میں مدد دیتاہے۔

٭…السی میں موجود مفید چکنا ئیاں بلڈ پر یشر کوکم کرتی ہیں۔کولیسٹرول گھٹا تی اور امراض ِقلب یا فا لج سے بچاتی ہیں۔ایک تجربے میں مریضو ں کو تین ماہ تک السی کے بیج کھلائے گئے تو ان میں تین ماہ بعد ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کی شرح 20فیصد تک کم دیکھی گئی۔

بلڈ پر یشر کو معمول پررکھنے میں مدد دیتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق 12ہفتوں تک ذ یا بیطس کے قریب پہنچنے والے خواتین و حضرات کو روزانہ 13گرام السی کے بیج دیے گئے۔اس کا نتیجہ یہ بر آمد ہوا کہ تمام افراد میں انسولین کا افراز بڑھا اور خون میں شکر کی مقدار بھی کم دیکھی گئی۔

٭…السی کے بیج وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس کا تیل بھی ایک بہترین ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔

کھانسی، نزلہ، زکام، بلغم، جوڑوں کا درد، کینسر سے بچائو، موٹاپا، پتھری، بواسیر، خواتین کے رحم کی رسولیاں، دل کے امراض، تھکن ، سستی وغیرہ کے لیے بہترین ہے۔

السی جِلد کے لیے بھی اچھی ہے۔ یہ جلد کی مختلف بیماریوں جیسے دانے اور دھوپ سے جھلسی ہوئی سکن (skin)کے لیے بے حد مفید ہے۔

السی کا تیل بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے اسے بالوں میں لگانے سے بال مضبوط، لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں۔

السی سے مٹھائی بھی تیار کی جاتی ہے جو کہ سردیوں کی مشہور سوغات ہے۔

السی کے لڈو

اجزاء

گندم کا آٹا آدھا کلو

السی باریک پسی ہوئی آدھا کلو

دیسی گھی تین پاؤ

چینی تین پاؤ

چار مغز سو گرام

بادام سو گرام

پستے سو گرام

سبزالائچی دس عدد

آٹا اور پسی ہوئی السی کو بغیر گھی کےالگ الگ ہلکا سا بھون لیں۔

پھر کڑاہی میں ڈال کر گھی میں مزید بھون لیں۔

اس میں چار مغز، بادام، پستے، الائچی مکس کردیں۔

اب چینی کا شیرہ بناکرشامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

ٹھنڈا ہونے پر اس کی لڈو کی شکل کی پنیاں بناکر کسی ایئرٹائٹ جار(Jar)میں محفوظ کرلیں۔ہر روز دودھ یا چائے کے ساتھ ایک یا دو السی کی پنیاں کھائیں اور سردی کی تمام بیماریوں کو دور بھگائیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button