حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ

(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

Covid-19 کی تازہ عالمی صورتِ حال

(19؍اپریل ۔08:00 GMT)

کل مریض: 142,041,421

صحت یاب ہونے والے: 120,613,911

وفات یافتگان: 3,033,854

٭…روس نے امریکی پابندیوں کے ردعمل میں 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔

٭…ہفتہ 17؍ اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات قلعہ ونڈسر میں ادا کردی گئیں۔ اس تقریب میں پرنس چارلس، پرنس ولیم ، پرنس ہیری اور ملکہ برطانیہ سمیت صرف 30 افراد شریک ہوئے۔ پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں 9؍اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔

٭…کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے آٹھویں کانگریس کے افتتاح کے موقعے پر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان کے مستعفی ہونے سے 1959ء کے انقلاب سے شروع ہونے والی کاسترو خاندان کی باضابطہ قیادت کا دور اختتام پذیر ہوجائے گا۔

٭…کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست ’فورتھ شیڈول‘ میں شامل کردیا گیا۔ ان کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا۔ نیشنل اتھارٹی برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہوگا اور کہیں جانے سے پہلے متعلقہ تھانے سے اجازت لینی ہوگی۔

علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے اور پارٹی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی کاآغاز ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

٭…پاکستان میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد پابندی لگتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور توڑ پھوڑ اور احتجاج کرنے والے مظاہرین پر مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button