سیرالیون میں جماعت احمدیہ کی جانب سے دعوتِ افطار۔ سابق نائب صدرِ مملکت کی شرکت
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون نے مورخہ 29؍اپریل 2021ء کو احمدیہ ہیڈکوارٹرز فری ٹاؤن میں دعوتِ افطار کا انتظام کیا۔ افطار سے قبل امیر جماعت احمدیہ سیرالیون مولانا سعید الرحمٰن صاحب نے تمام مدعوین کو خوش آمدید کہا۔ افطار کے بعد تمام مسلمان مہمانوں نے نمازِ مغرب مسجد میں ادا کی جس کے بعد معززین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔
عشائیہ کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا جس کے بعد نیشنل جنرل سیکرٹری سیرالیون منیر ابوبکر یوسف صاحب نے نہایت احسن رنگ میں جماعت احمدیہ کا تعارف اور پیغام تمام شاملینِ تقریب تک پہنچایا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب حاضرین سے مخاطب ہوئے اور بتایا کہ دو روز قبل ہی جماعت کو اس کی خدمات کے تعارف میں حکومتِ سیرالیون کی طرف سے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ Commander of the Order of the Rokel سے نوازا گیا ہے۔ اختتام پر آپ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں شامل ہونے والے چند اہم مہمانوں کے نام درج ذیل ہیں۔
- Hon. Victor Bockarie Foh (Former Vice President)
- Hon. Anthony Y Brewa (The Attorney General & Minister of Justice)
- Hon. Madam Baindu Dassama (Minister of Social Welfare Gender & Children Affairs)
- Hon. Mohamed Haji Kella (Deputy Minister of Social Welfare)
- Hon. Lawrence Lahai Leema (Deputy Minister of Internal Affairs)
- Hon. Umaru Napoleon Koroma (Deputy Minister of Justice)
- Hon. Samking K Braima (Deputy Minister Agriculture and Forestry)
- Dr. Ibrahim Stevens (Deputy Governor, Bank of Sierra Leone)
- Madam Isata Jabbie Kabba (wife of Former President of Sierra Leone Alhaji Ahmad Tejan Kabba)
- Mr. Umaru Fofanah (BBC Correspondent)
- Justice Alhaji Abubakarr King (President Islamic Forum)
- Ambassador Haja Alari Cole (Vice President Islamic Forum)
- Justice Haja Musu Damba Kamara
- Alhaji Murtadha Sesay (Chairman Hajj Committee)
- Commissioner Macksood Gibril Sesay (Former Chairman NEC)
- Mr. Nazir Ali Kamanda Bongay (Chief National Fire force)
- Sheikh Ahmad Tejan Sillah (Chief Imam Freetown Central Mosque)
- Alhaji Osman I Bangura (Chief Imam Qadhafi Mosque)
- Alhaji Kelfala Bangura (Military Chief Imam)
ان مہمانوں کے ساتھ ساتھ نیشنل مجلسِ عاملہ سیرالیون، ریجنل مجلسِ عاملہ فری ٹاؤن، نیشنل اور ریجنل مجلسِ عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ، نیشنل و ریجنل عاملہ مجلس انصار اللہ کے ممبران، سرکاری افسران، اسلامک فورم کے ممبران اور کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے احباب کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
MTAسیرالیون کی ٹیم نے اس پروگرام کو مکمل کوریج دی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر اس پروگرام کی رپورٹ اور تصاویر شیئر کی گئیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تبلیغِ حق کی ان مساعی میں برکت ڈالے اور انہیں قبول فرمائے۔ آمین
٭…٭…٭