ارشاد نبوی
قالَ حذیفۃرضی اللّٰہ عنہ: قالَ رسولُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:
’’تكونُ النُّبُوَّةُ فيكم ما شاء اللّٰهُ أن تكونَ، ثم يَرْفَعُها اللّٰهُ تعالى ، ثم تكونُ خلافةٌ على مِنهاجِ النُّبُوَّةِ ما شاء اللّٰهُ أن تكونَ، ثم يَرْفَعُها اللّٰهُ تعالى ، ثم تكونُ مُلْكًا عاضًّا، فتكونُ ما شاء اللّٰهُ أن تكونَ، ثم يَرْفَعُها اللّٰهُ تعالى ، ثم تكونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فيكونُ ما شاء اللّٰهُ أن يكونَ، ثم يَرْفَعُها اللّٰهُ تعالى ، ثم تكونُ خلافةً على مِنهاجِ النُّبُوَّةِ ثم سَكَتَ‘‘۔
حضرت حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر وہ اُس کو اُٹھا لے گا اور خلافت علیٰ منہاج نبوت قائم ہو گی۔ پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اس نعمت کو بھی اُٹھا لے گا۔ پھر اس کی تقدیر کے مطابق ایذا رساں بادشاہت قائم ہو گی۔ جب یہ دَور ختم ہو گا تو اس سے بھی بڑھ کر جابر بادشاہت قائم ہو گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر اللہ اُسے بھی اُٹھا لے گا۔ اس کے بعد پھر خلافت علیٰ منہاج نبوت قائم ہو گی اور یہ فرما کر آپ(ﷺ) خاموش ہو گئے ۔
(المسند لامام احمد بن حنبل حدیث نمبر 18406)