امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 17تا 23؍مئی 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 17؍مئی بروز سوموار: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 57ویں نشست ہوئی۔
٭… 21؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مظلوم فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی تحریک فرمائی۔
اسی طرح حضورِ انور نے بارہ مرحومین: مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب نائب ناظر اشاعت قادیان، مکرم سیّد بشیرالدین احمد صاحب مبلغ سلسلہ قادیان، مکرم بشارت احمد صاحب حیدر واقفِ زندگی قادیان ابن فیض احمد صاحب شانہ، مکرم ڈاکٹر محمد علی خان صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع پشاور، مکرم رفیع خان شہزادہ صاحب سابق صدر محلہ دارالرحمت شرقی راجیکی ربوہ، مکرم ایاز یونس صاحب آسٹریلیا، مکرم میاں طاہر احمد صاحب ابن میاں قربان حسین صاحب سابق کارکن وکالت مال ثالث ربوہ، مکرم رفیق آفتاب صاحب یوکے،مکرمہ زرینہ اختر صاحبہ اہلیہ مرزا نصیر احمد صاحب چٹھی مسیح استاد جامعہ احمدیہ یوکے، مکرم حافظ محمد اکرم صاحب،مکرم چودھری نور احمد ناصر صاحب، مکرم محمود احمد منہاس صاحب ابن حکیم عبیداللہ منہاس صاحب کا ذکرِ خیر فرمایا اور نمازِجمعہ کے بعد ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… 22؍مئی بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل گیمبیا سے تعلق رکھنے والے بعض صحافیوں کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا فرمائی۔
٭…عزیزہ ماریہ احمد بنت مکرم مجاہد احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم عدیل احمد خالد صاحب (مبلغ سلسلہ۔ شعبہ تبلیغ جرمنی) ابن مکرم عبدالرشید خالد صاحب(جرمنی)
٭… عزیزہ ماہا احمد بنت مکرم مبشر احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم ثمر احمد شیخ صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم لطیف احمد شیخ صاحب
٭…عزیزہ شمائلہ احمد مرزا (واقفۂ نو) بنت مکرم نصیر احمد مرزا صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم عمیر بشیر صاحب ابن مکرم شہباز احمد صاحب(لندن)
٭…عزیزہ شمامۃ الشافی (واقفۂ نو) بنت مکرم وسیم احمد شاہد صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم انس احمد صاحب ابن مکرم مبارک احمد چودھری صاحب(کینیڈا)
٭… 23؍مئی بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے اراکین عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا