امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 24 تا 30؍مئی 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 24؍مئی بروز سوموار: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 58ویں نشست ہوئی۔
٭… 28؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے خطبہ جمعہ میں 27؍مئی، یوم خلافت کی مناسبت سے گذشتہ 113سال میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی ایک جھلک پیش فرمائی۔ نیز پاکستان و دیگر ممالک میں مظلوم احمدیوں کے لیے اور فلسطین سمیت مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی تحریک فرمائی۔
٭… 29؍مئی بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
٭… عزیزہ حافظہ عائشہ سطوت (واقفۂ نو) بنت مکرم حافظ عبدالکریم بھٹی صاحب (مربی سلسلہ) ہمراہ مکرم فواد احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم داؤد احمد صاحب
٭… عزیزہ صباء مبشر بنت مکرم مبشر حسین صاحب ہمراہ مکرم عبدالنور بھٹی صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم حافظ عبدالکریم بھٹی صاحب (مربی سلسلہ)
٭… عزیزہ سیدہ ماہ رخ خولہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم سید نصیر احمد صاحب (ڈائریکٹر سیٹلائٹ آپریشنز MTA)ہمراہ مکرم سجیل احمد چغتائی صاحب ابن مکرم کامران عبدالعلیم چغتائی صاحب (برمنگھم)
٭… عزیزہ ریما علی حُمَیِّدْ بنت مکرم علی حُمَیِّدْ صاحب (لبنان) ہمراہ مکرم عبدالرافع ظفر صاحب (کارکن IAAAE) ابن مکرم محمود نور ظفر صاحب (کنگسٹن)
٭… عزیزہ حراء باسمہ راز بنت مکرم فرحت راز صاحب (لندن) ہمراہ مکرم حسان طٰہٰ خان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عبدالمجید خان صاحب مرحوم (لندن)
٭… 30؍مئی بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل مجلس اطفال الاحمدیہ گیمبیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا