متفرق مضامین

؎ یہ جلسہ ہمارا، یہ دن برکتوں کے

خاکسار کو محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سال 2018ء کے جلسہ سالانہ جرمنی میں شمولیت کی توفیق ملی۔ میرا یہ پہلا جلسہ تھا اور خلیفۂ وقت کوبھی دیکھنے کا بے حد شوق تھا ۔ہم نے اب تک جلسہ سالانہ کے بارے میں اپنے بڑوں سے ہی سنا تھا۔ پیارے حضور کوبھی صرف ٹی۔ وی پر دیکھا تھاخلیفۂ وقت کے دیدار کی حسرت دل کو بے چین کر رہی تھی۔ بس نہیں چل رہا تھا کہ کب وہ گھڑی آئے جب ہم اپنے نہایت ہی پیارے حضور کو اپنی آنکھوں کے سامنے پائیں ۔

آخر کار جب مجھے 2018میں پہلی بار جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کاموقع ملا تو میں نے سب سے پہلے اللہ تعا لیٰ کابہت شکر ادا کیا کہ مجھے اتنا عظیم موقع عطا فرمایا۔خلیفۂ وقت کے پیچھے پنج وقتہ باجماعت نماز ادا کرنا،اُن کو براہ راست دیکھنا اور سننا ایک خواب سے کم نہیں لگ رہا تھا ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے خدا تعالیٰ زمین پر جنت کے میوہ جات سے انسا نو ں کو نواز رہا ہے اور یہ بھی سوچ آ تی تھی کہ ہم دنیامیںملنے والی ان عظیم نعمتوں سے سے اب تک کیوں کر دور تھے اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے فائدہ اُٹھانے کی ہر آن توفیق عطا فرماتا رہے۔آمین

جلسہ کا ما حول دیکھ کر ایسا لگا جیسا کہ خدا تعا لیٰ نے زمین پر ایک نور اُ تاردیا ہو جس کی روشنی میںلوگ دیوانہ وار جمع ہورہے ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پوری دنیا ایک جگہ اکٹھی ہو گئی ہو۔جلسہ میںہونی والی تقاریر دلوں پر گہرا اثر کر رہی تھیں ۔ خاص طور پر ایک تقریر جس کا موضوع خلافت سے متعلق تھا وہ پوری طرح میرے دل میں اُتر گئی ایسا روحانی اور ُپر امن ما حول شاملین کے دلوں پر گہرا اثرڈالتا ہے اور دلوں میں ایسی پاک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں کہ انسان پوری زندگی بھی ا گر خدا تعا لیٰ کا شکر ادا کرے تو وہ بھی کم ہے ۔

آج جلسہ سالانہ کی برکتوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لنگر خا نہ سے پوری دنیا کھا نا کھا تی ہے خداتعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم لوگوں کو ایسی پاک جگہ نصیب ہوئی جہاں لوگ بہت دور دور سے آکے مسیح کا لنگر کھا تے ہیں یہ وہ جگہ ہے جہاں انسان ایک دوسرے میں بڑے چھو ٹے کا فرق نہیں کر سکتا۔ میری دعاہے اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو بہت تر قی دے اور دنیا کے کو نے کو نے سے آواز آ ئے کہ جماعت ِاحمدیہ ہی ایک سچی جماعت ہے۔آمین

جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے بعد میرا بہت سے لوگوں سے ملناہوا۔جن سے مل کے بہت خوشی ہوئی ۔میری ایک بہت پُرانی دوست ،جس سے ملے کافی عرصہ گزر چکا تھا۔یہاں تک کہ پاکستان میں بھی کافی وقت سے اس سے ملاقات نہ ہوئی تھی وہ اچانک جلسے کے دوسرے دن مجھے ملی ۔ میری خوشی کی انتہاء نہیں تھی ۔یہ جلسہ سالانہ کی برکتیں ہی ہیں جو بچھڑوں کو بھی ملا دیتی ہیں۔جلسہ سالانہ میں شامل ہو نے والی ممبرات سے یہی کہو ں گی کہ یہ مواقع قسمت والو ں کو ہی ملتے ہیں ان کو ضا ئع نہ کریں ٹولیوں میں بیٹھ کر ہنسی ٹھٹھا کر نے کی بجا ئے خلیفۂ وقت کے خطابات اور جلسہ کی کاروائی سے مستفید ہو ں اور اپنے اندر پاک تبد یلیا ں پیدا کر یں جلسہ پر جا نے سے پہلے ہم سب کو اس بات کی نیت، اور عہد کرنا چاہیے کہ ہم نے اپنے اندر سے خا میو ں کو دور کرنا ہے اور جلسہ کی برکتوں اور نعمتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانا ہے۔یہ وقت بہت قیمتی ہے اسے ضا ئع نہ کریں اللہ تعا لیٰ ہم سب ان با تو ں پر عمل کرنے کی تو فیق دے آ مین۔

جرمنی میں سب سے زیادہ اچھا جو لگا وہ حضور اقدس کے ساتھ ملاقات کا شرف ہے جوسب سے بڑھ کرہمارے لیے خوش نصیبی کا باعث ہے اور مسجدوں میں جا کرباجماعت نمازیں پڑھنا،اجلاسات اورجماعتی پروگراموں سے استفادہ کرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے ۔اللہ تعا لی ہر فردکوجماعت کے ساتھ گہراتعلق قائم کرنے کی تو فیق عطا فرما ئے آمین۔

(طاہرہ صدیقہ۔ Goddelau-Süd جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button