امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے معرکہ آراء خطابات اور مرکزی پریس ریلیز کی امریکی میڈیا میں ترویج
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کا پیغام آج بلا تفریق دنیا کے تمام ممالک میں پہنچ رہا ہے۔ اس خوش نصیبی سے امریکہ کے متعدّد اخبارات و رسائل بھی حصہ پا رہے ہیں۔
یہاں کے اخبارات میں ایشیا ٹوڈے، الاخبار (عربی اخبار جس کے ایڈیٹر ایک عیسائی ہیں)، الانتشار العربی (جس کی ایڈیٹر ایک مسلمان خاتون ہیں)، انگریزی میں اور عربی سیکشن میں حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطباتِ جمعہ کا خلاصہ، حضورِ انور کے مختلف مقامات پر فرمائے جانے والے خطابات و تقاریرمثلًا امن کانفرنس، سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے والے حضورِ انور کے خطاب کا خلاصہ نیز نئے مرکزِ احمدیت اسلام آباد ٹلفورڈ میں مسجد مبارک کے افتتاح کی بابت پریس اینڈ میڈیا آفس کی جانب سے نکلنے والی پریس ریلیز، حضورِ انور ایّدہ اللہ کے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ اور وقفِ نَو کے اجتماع سے خطابات کی بابت پریس ریلیز، حضورِ انور کی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے اور اس کے خطرات سے متنبہ کرنے کی بابت پریس ریلیز و دیگر شائع ہوئے۔ فالحمد للہ۔
اس کے علاوہ علاقہ ڈیٹرائیٹ کی مقامی اخبارات بھی بعض خبریں شائع کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک اخبار Rochester & Rochester Hills Gazetter بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ دنیا کی توجہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طرف مبذول فرمائے اور انہیں نجات کے حقیقی راستے پر چلنا نصیب ہو جو آج صرف اور صر ف خلافتِ احمدیہ کے زیرِ سایہ ممکن ہے۔ آمین
(رپورٹ: سیّد شمشاد احمد ناصر۔ مبلغ سلسلہ ڈیٹرائیٹ امریکہ)