متفرق
شاہی ٹکڑے
اجزاء
دودھ……………………………………………4کپ
کنڈینسڈ مِلک ……………………………آدھا کپ
چینی ………………………………… حسب ضرورت
بادام، پستے…………………………… گارنش کے لیے
وائٹ بریڈ…………………………………4سلائس
ترکیب
ایک دیگچی میں چار کپ دودھ ڈال کر اس میں کنڈینسڈ مِلک اور چینی ڈال کر ابالیں اور اس کو تھوڑا سا گا ڑھا ہو نے تک پکا ئیں۔ بریڈ کے سلا ئس کے کنارے اتار کر تکون کی شکل میں کاٹ لیں اور آئل میں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ دودھ میں بادام، پستے کاٹ کر ڈا لیں۔ فرائی کیے ہوئے بریڈ کے سلائسز کو ڈش میں رکھیں اور تیار کیے گئے دودھ کو اوپر ڈال دیں اوربادام، پستے سے گارنش کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ مزیدار شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔
٭…٭…٭