ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
ایک صحابیؓ نے اپنے بیٹے کو قیمتی تحفہ دیا اور اپنی بیوی کی خواہش پر رسول کریم ﷺکو اس پر گواہ بنانے کے لیے حاضر ہوا۔ آپؐ نے اس سے پوچھا:کیا سب بچوں کو ایسا ہی ہبہ کیا ہے؟ انہوں نے نفی میں جواب دیا تو آپؐ نے فرمایا:اللہ سے ڈرو اور ا ولاد کے درمیان عدل کرو۔
(صحیح بخاری کتاب الھبۃ باب الاشہاد فی الھبۃ)