ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا: معراج کی شب مَیں ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرا جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے اور ان میں سانپ تھے جو باہر سے بھی نظر آ رہے تھے۔ مَیں نے پوچھا یہ کون ہیں تو جبریل نے کہا یہ سُود خور ہیں۔
(سنن ابن ماجہ کتاب التجارات باب التغلیظ فی الریا۔ حدیث نمبر 2264)