امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 19؍جولائی تا یکم اگست 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 23؍جولائی بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔
٭…24؍جولائی بروز ہفتہ: حضورِ انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل آٹھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی۔
٭…عزیزہ سائرہ خان بنت مکرم ابرار احمد خان صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم ارسلان احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم عبدالسلام شاہد صاحب (مربی سلسلہ)
٭…عزیزہ ثمر محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم ندیم محمود صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم وقاص احمد خورشید صاحب (مربی سلسلہ۔ امریکہ) ابن مکرم زاہد خورشید صاحب (کینیڈا)
٭…عزیزہ سدرہ حمید مرزا (واقفۂ نو)بنت مکرم ڈاکٹر حمید احمد مرزا صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم ہاشم عثمان صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم قاسم محمود صاحب مرحوم (امریکہ)
٭…عزیزہ عائشہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم ممتاز احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم عثمان منان صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم عطاء المنان صاحب (لندن)
٭…عزیزہ منزہ پرویز صاحبہ (واقفۂ نو) بنت مکرم راشد پرویز صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم انتصار احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم امتیاز احمد صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ ارم ملک بنت مکرم عامر ملک صاحب (کارکن عملہ حفاظت۔یوکے) ہمراہ مکرم محمد سلمان اعوان صاحب ابن مکرم محمد محسن اعوان صاحب (کارکن عملہ حفاظت۔یوکے)
٭…عزیزہ راحیلہ ثمن جدران بنت مکرم ڈاکٹر عبدالمومن جدران صاحب (لندن) ہمراہ مکرم طاہر شاہ صاحب ابن مکرم مبارک احمد شاہ صاحب (لندن)
٭…عزیزہ ثناء ناصر بنت مکرم ناصر احمد صاحب (پشاور۔ پاکستان) ہمراہ مکرم انضمام مرزا بیگ صاحب ابن مکرم قیصر مرزا بیگ صاحب (لندن)
٭…26؍جولائی بروز سوموار: حضور انور نے آج دعا کے ساتھ اسلام آباد میں مجیدہ ناصر پارک (playground) کا افتتاح فرمایا۔ حضور انور کی اجازت سے اس پارک پر ہونے والے تمام اخراجات ڈاکٹر چودھری ناصر احمد صاحب (چیئرمین مرزا شریف احمد فاؤنڈیشن) نے اپنی اہلیہ محترمہ مجیدہ ناصر صاحبہ (مرحومہ) کی طرف سے ادا کیے۔
٭…مورخہ 26و 27؍جولائی کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 72ویں اور 73ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی راہ نمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔
٭… 29؍جولائی بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اسلام آباد میں سلام بلاک اور عافیت بلاک کے درمیان موجود گرین ایریا میں مکرم شفیق احمد صاحب (کارکن دفتر امام صاحب مسجد فضل لندن) کي نمازِ جنازہ حاضر اور 30مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… 30؍جولائی بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز پانچ مرحومین کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِجنازہ غائب پڑھائی۔
٭…31؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل آٹھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی۔
٭…عزیزہ طوبیٰ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم ملک طارق احمد صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم حارث احمد حفیظ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عبدالحفیظ شاہد صاحب (ایڈیشنل وکیل الاشاعت ترسیل یوکے)
٭…عزیزہ امۃ النور احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم بشیر احمد صاحب(بیلجیم) ہمراہ مکرم دانیال ظہیر صاحب ابن مکرم مبشر احمد ظہیر صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ عالیہ ناصر (واقفۂ نو) بنت مکرم ناصر جمشید صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم سرمد زاہد صاحب ابن مکرم عبدالشکور زاہد صاحب (لندن۔ یوکے)
٭…عزیزہ طیبہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم طارق احمد صاحب (چیزنگٹن۔ یوکے) ہمراہ مکرم محمد عادل امینی صاحب ابن مکرم عطاء اللہ امینی صاحب (بریڈفورڈ۔ یوکے)
٭…عزیزہ فریحہ ظفر (واقفۂ نو) بنت مکرم مبشر احمد شاہد ظفر صاحب (آلڈرشاٹ۔ یوکے) ہمراہ مکرم زکی الرحمان صاحب ابن مکرم خلیل الرحمان صاحب (لندن۔ یوکے)
٭…عزیزہ نائلہ عروج ملک (واقفۂ نو) بنت مکرم سہیل ملک صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم اویس چودھری صاحب ابن مکرم مظہر احمد مجید صاحب (کینیڈا)
٭…عزیزہ رکاش اللہ بنت مکرم رانا رفیع اللہ صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم احتشام نجیب چودھری صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم حمید احمد چودھری صاحب (امریکہ)
٭…عزیزہ فرح نسیم بھٹی بنت مکرم نسیم احمد بھٹی صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم اعجاز شہود مرزا صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مبارک احمد مرزا صاحب (کینیڈا)
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا