جامعتہ المبشرین گھانا کی بعض تعلیمی سرگرمیاں
سیمینار بعنوان ’’خلافت‘‘
محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا کو مورخہ 24 جولائی 2021ء کو سیمینار بعنوان ’’خلافت‘‘ کروانے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔ یہ پروگرام جامعہ کے ہال میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام کی صدارت مکرم مولوی الحسن الحسن احمد صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا نے کی۔ اس پروگرام کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ گھانا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم سعید عیسیٰ آکوا نے سورۃ نور کی آیات 52تا 58 کی تلاوت کی اور ان آیات کا انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ پھر عزیزم یوسف اوسئی نورالدین نے اردو نظم
خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری
کہ جس نے ہے اپنی یہ نعمت اتاری
ترنم کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعد انگریزی زبان میں تین تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریرعزیزم سیکو بومو نے کی جس کا عنوان ’’خلافت احمدیت کے متعلق رؤیا و کشوف‘‘ تھا۔ پھر دوسری تقریر ’’خلافت ازروئے قرآن و حدیث‘‘ کے موضوع پر عزیزم اوبنگ محمد نے کی۔ بعد ازاں گھانا سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ڈگبانی زبان میں خلافت کے حوالہ سے ایک ترانہ پیش کیا۔ تیسری تقریر ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کے موضوع پر مکرم مولوی رضوان کوثر صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا نے کی جس میں آپ نے بڑے احسن انداز میں قرآن کریم، احادیث اور حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشادات کی روشنی میں خدا تعالیٰ کے انتخاب خلافت پر سیر حاصل بحث کی۔ پھر طلباء کو سوالات کا موقع دیا گیا جس میں انھوں نے خلافت کے متعلق سوالات کیے اورہال میں موجود اساتذہ نے ان سوالات کے جوابات دیے۔ اس کے بعد سیکرٹری صاحب مجلس ارشاد نے تمام مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس نے دعا کروا کر اس پروگرام کا اختتام کروایا۔
مقابلہ کوئز حالات حاضرہ
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےمجلس علمی جامعۃ المبشرین گھانا کو تعلیمی سال 2021ء کا ’مقابلہ کوئز حالات حاضرہ‘ مورخہ 11؍جولائی بروز اتوار کروانے کی توفیق ملی۔ اس موقع پر جامعہ کے ہال کو اور سٹیج کو بینرز سے سجایا گیا۔ طلباء کو مسابقت کی غرض کے لئے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے: صداقت، امانت، دیانت اور شجاعت۔ ہر گروپ سے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ گروپ کی بنیاد پر تھا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جو عزیزم طاہر نورالدین نے کی جو گھانا سے ہیں۔ سیکرٹری مجلس علمی عزیزم احمد کولیبالی نے مقابلہ کے قواعدپڑھ کر سنائے۔ اس مقابلہ کے منصفین مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا اور مکرم عبدالرحمٰن صاحب اکاؤنٹنٹ جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔دونوں کا تعلق گھانا سے ہے۔ اس مقابلہ میں شجاعت گروپ اول رہا۔ مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب نے نتیجہ کا اعلان کیا اور اختتامی دعا کروائی۔ اس کے بعد منصفین کرام کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
مقابلہ تقریر اردو
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تعلیمی سال 2021ء کا مقابلہ تقریر انگریزی مورخہ 27؍جولائی بروز منگل کروایا گیا۔ جامعہ کے ہال کو اور سٹیج کو بینرز سے سجایا گیا۔ ۔ہرگروپ سے تین تین طلباء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جو عزیزم ہارونا جالو نے کی جو گیمبیا سے ہیں۔ مجلس علمی کے سیکرٹری عزیزم احمد کولیبالی نے مقابلہ کے قواعدپڑھ کر سنائے۔ اس مقابلہ کے منصفین مکرم طاہر احمد ظفر صاحب اور مکرم رضوان کوثر صاحب اساتذہ جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔ اس مقابلہ میں اول عزیزم یوسف اوسئی نورالدین (دیانت گروپ)، دوم عزیزم بولاٹیٹو جلیل (صداقت گروپ) اور سوم عزیزم آدم عبدالنافع (دیانت گروپ) رہے۔ مجموعی طور پر دیانت گروپ اول رہا۔ مکرم رضوان کوثر صاحب نے نتیجہ کا اعلان کیا اور مکرم طاہر احمد ظفر صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔ اس کے بعد منصفین کرام کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔