مجلس انصاراللہ یونان کا پانچواں سالانہ اجتماع
اللہ تعالیٰ کے فضل سےمجلس انصار اللہ، یونان کو اپنا پانچواں سالانہ اجتماع مورخہ 23؍دسمبر 2018ء ایتھنز (Athens) کے مشن ہائوس میں منعقد کرنے کی توفیق ملی، اجتماع میں شمولیت کے لئے 21؍دسمبر سے ہی دیگر شہروں سے انصار بھائیوں کی آمد شروع ہو گئی تھی۔
23؍دسمبر کو دن کا آغاز نماز تہجد، نمازِ فجر، اور درس القرآن سے ہوا۔ ناشتہ کے بعد افتتاحی اجلاس کا باقاعدہ آغاز 10بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عہد دہرانے اور نظم کے بعد خاکسار نے چند گزارشات پیش کیں۔ بعدازاں ورزشی اور علمی مقابلہ جات ہوئے جن میں انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے مطابق نماز ظہر و عصر کے بعد طعام ہوا۔
دوسرے اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ پہلی تقریر خاکسار نے ’اطاعت ‘ کے موضوع پر کی اور دوسری تقریر مکرم عطاءالنصیر صاحب نیشنل صدر و مبلغ سلسلہ نے ’ذکرِ حبیب‘ کے موضوع پر کی۔
بعد ازاں اختتامی اجلاس کا آغاز ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد نظم ہوئی۔بعد ازاں خاکسار نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد مکرم نیشنل صدر و مبلغ سلسلہ نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں اوّل، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آپ نے اپنی اختتامی تقریر میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ایک تقریر کی روشنی میں انصار اللہ کے قیام کے مقاصد اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ تقریر کے بعد آخر پر آپ نے دعا کروائی۔ اس اجتماع میں 13 ؍ انصار شامل ہوئے۔ اجتماع کی کل حاضری 33 رہی۔
(رپورٹ:مشتاق احمد، قائد عمومی ، مجلس انصار اللہ یونان)