اطلاعات واعلانات
اعلان نکاح
٭… مکرم وسیم احمد سروعہ صاحب مربی سلسلہ شمالی مقدونیہ تحریر کرتے ہیں کہ
حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت مورخہ 21؍اگست 2021ء کو بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں خاکسار کی بیٹی عزیزہ صائمہ احمد واقفہ نو کا نکاح عزیزم عمار احمد ابن مکرم امتیاز احمد صاحب جرمنی کے ساتھ پڑھایا اور دعا کرائی۔
عزیزم عمار احمد کی طرف سے مکرم حافظ اعجاز احمد صاحب طاہر اور عزیزہ صائمہ احمد کی طرف سے مکرم عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر اسلام آباد نے ایجاب و قبول کیا۔
عزیزم عمار احمد مکرم چودھری مقصود احمد اٹھوال صاحب کے پوتےاور مکرم ملک محمد رفیق صاحب مرحوم سابق صدر محلہ دارلصدر غربی ربوہ کے نواسے ہیں ۔ جبکہ عزیزہ صائمہ احمد مکرم چودھری رشید احمد سروعہ صاحب مرحوم کی پوتی اور مکرم چودھری محمد اسماعیل صاحب سروعہ حال چک 84 بہاول پور کی نواسی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عزیزم عمار احمد کے نانا مکرم ملک محمد رفیق صاحب اور عزیزہ صائمہ احمد کے نانامکرم چودھری محمد اسماعیل سروعہ صاحب دونوں نے فرقان بٹالین میں اکٹھے خدمت کی توفیق حاصل کی تھی۔ احباب سے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
٭…٭…٭