اطلاعات واعلانات
درخواستہائے دعا
٭…رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ 13؍ اگست 2021ء کو مکرم عبدالرشیداحمد صاحب (کارکن) کی داہنی آنکھ کا سفید موتیا کا آپریشن مکرم ڈاکٹر خالد صاحب نے کیا تھا۔آپریشن خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیاب ہو گیا ہے ۔ موصوف کو دل کی بھی تکلیف ہے۔ 2018ء میں دو سٹنٹ ڈالے گئے تھے۔
احباب جماعت احمدیہ عالمگیر سے خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خادم سلسلہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور تادیر خدمت دین کی توفیق عطا کرے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین
٭… عبدالہادی قریشی صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کا بھانجا عزیزم منیف احمد (وقف نو، عمر ساڑھے گیارہ سال) ابن خرم بشیر صاحب (ربوہ) گذشتہ کچھ ماہ سے آنتوں کے عارضہ کی وجہ سے بیمار ہے۔ 16 ستمبر 2021ءکو اس کا لاہور میں آپریشن ہوا ہے۔ الحمد للہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔ عزیزم اس وقت ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ICU میں ہے۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جلد مکمل صحت سے نوازے، ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور صحت سلامتی والی لمبی فعال زندگی سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭